بیلتنگڈی : ربڑ کے باغ میں مگرمچھ پکڑا گیا 

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2021, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی،5؍ دسمبر(ایس او نیوز) محکمہ جنگلات کے افسران نے  کودور میں واقع ایک ربڑ کے باغ میں نظر آنے والے 8 سے 9 فٹ سائز کے مگرمچھ  کو پکڑ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سدا شیوا نامی شخص کی ملکیت والے ربڑ کے باغ میں جو گندے پانی کا نالہ ہے اس کے اندر یہ مگرمچھ دکھائی دیا تھا ۔ مقامی لوگ مگرمچھ کو دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی اطلاع دی ۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے افسران نے موقع پر پہنچ کر مگرمچھ کو جال میں پھانس لیا اور جنگل میں چھوڑنے کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ 2019 میں دھرمستھلا کے ڈونڈولے نامی مقام پر ایک مگرمچھ دکھائی دینے کے بعد دیہاتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عملہ نے اسے پکڑ کر چارمڈی کے محفوظ جنگل میں چھوڑ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...