کوہلی، ہرمنپریت اور مدھانا کو بی سی سی آئیکے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:12 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،8؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو دو سیشن کے لئے بی سی سی آئی کا بہترین کرکٹر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کی ہیروہرمنپریت کوراور اسمرتی مدھانا کو خواتین کے طبقے میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ دو سیشن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بہترین بین الاقوامی کرکٹر (2016-17اور 2017-18)کی متعدد امریگر ٹرافی دی جائے گی۔ایوارڈ کی تقریب بنگلورو میں 12جون کو منعقد کیا جائے گا۔کوہلی نے 2016-17 سیشن میں 13ٹیسٹ میں 1332رنز بنائے جبکہ 27ون ڈے میں 1516رنز بنائے۔وہیں 2017-18 میں کھیلے گئے چھ ٹیسٹ میں کوہلی نے 89-6 کی اوسط سے 896 رن بنائے اور ون ڈے میں ان کی اوسط 75-50 رہی۔کوہلی کو ہر سیشن کے لئے انعام کے طور پر 15لاکھ روپے دیے جائیں گے۔وہیں ہرمنپریت کو 2016-17 اور مدھانا کو 2017-18 کے سیشن کے لئے سب سے بہترین خاتون کرکٹر منتخب کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی