کمٹہ میں یتنال نے کہا : وشویشورا کاگیری کو جیت دلانے کا مطلب ہندوتوا کو جیت دلانا ہوگا
کمٹہ ،6 / اپریل (ایس او نیوز) وجئے پورا کی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال نے کمٹہ میں بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں مورتی پوجا پر مکمل پابندی ہے اس کے باوجود مودی نے وہاں سوامی نارائن مندر کا افتتاح کیا ۔ پانچ سو سال سے دیکھا جا رہا رام مندر کا سپنا پورا کرکے دکھایا ۔ اگر تم لوگوں نے وشویشورا ہیگڑے کاگیری کو جیت دلائی تو یہ ہندوتوا کو جیت دلانے جیسا ہی ہے ۔
وشویشورا کاگیری ہیگڑے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی طرف سے کسی بھی گارنٹی کا پوری طرح اطلاق نہیں ہوا ہے ۔ ڈی کے شیوا کمار اور سدا رامیا کے بیچ سانپ سیڑھی کا کھیل چل رہا ہے ۔ ریاست غریب ہوگئی ہے اور ترقی صفر ہے ۔