بھٹکل نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پر آٹو رکشہ اور پیک اپ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th November 2023, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/نومبر(ایس او نیوز) بولیرو پِک آپ وین اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسےبھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُڈپی اسپتال لے جایا گیا ہے۔  حادثہ جمعہ کی شام قریب چھ بجے  نوائط کالونی  نیشنل ہائی وے،  سٹی لائٹ کراس  پر پیش آیا۔

زخمی ڈرائیو ر کی شناخت آزاد نگر کے رہائشی جاوید (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ آٹو کی پچھلی سیٹ پر سوار ان کی اہلیہ  سعیدہ حمیدہ بانو  کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں بھٹکل سرکاری اسپتال  میں  طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

سعیدہ حمیدہ بانو نے بتایا کہ وہ  جالی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال  سے سٹی لائٹ ہوتے ہوئے  واپس اپنے گھر آزاد نگر(نزد امام ابو حنیفہ مسجد) جانے کے لئے نکلے تھے، سٹی لائٹ  کراس پر  بولیرو  وین  تیزی کے ساتھ آٹو سے ٹکراگئی۔ پتہ چلا ہے کہ بولیرو وین مرڈیشور کی طرف جارہی تھی۔

حادثے میں جاوید کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اُڈپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...