نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا پہلی بار ٹی۔20 کا عالمی چمپئن بنا

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2021, 10:41 AM | اسپورٹس |

دبئی، 15؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشیل مارش ،ناٹ آوٹ 77، اور ڈیوڈ وارنر ،53 کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کل یکطرفہ انداز میں8 وکٹ سے شکست دیکر پہلی بار ٹی۔20عالمی کپ کا چیمپئن بننے کا فخر حاصل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی 85رن کی کپتانی اننگز کی بدولت ٹی۔20عالمی کپ کے فائنل میں اتوار کو نیو زی لینڈنے20اوور میں چار وکٹ پر 172رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ آسٹریلیا نے 18.5اوور میں 2وکٹ پر 173رن بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا ٹی۔20عالمی کپ کو جیتنے والی چھٹی ٹیم بنی ہے۔ نیوزی لینڈ کو 2019کے ون ڈے عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے باونڈری کاونٹ بیک پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کیوی ٹیم نے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔ اب ٹی 20عالمی کپ کے فائنل میں اس کا پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب آسٹریلیا نے توڑ دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنے کپتان آرون فنچ کو 15رن کے اسکور پر گنوا دیا۔ فنچ صرف پانچ رن ہی بنا سکے۔ لیکن اس کے بعد وارنر اور مارش نے دوسرے وکٹ کے لئے 92رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کردیا۔

وارنر 38گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53رن بناکر ٹیم کے 107کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ لیکن مارش نے گلین میکسویل کے ساتھ ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔ مارش نے پچاس گیندوں میں ناٹ آوٹ 77رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ میکسویل نے 18گیندوں پر ناٹ آوٹ 28رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے پہلے ٹاس گنوانے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ولیمسن نے ایک سرے پر ٹکے رہ کر 48گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 85رن کی بہترین اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلس کے 2016کے ٹی۔20عالمی کپ کے فائنل میں ناٹ آوٹ 85رن بنانے کے بہترین اسکور کی برابری کی۔

کیوی کپتان نے پہلے دس اووروں میں 19گیندوں پر صرف 18رن بنائے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 29گیندوں میں 67رن بناڈالے۔ولیمسن چوتھے بلے باز کے طورپر 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوش ہزلووڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ہزلووڈ نے چار اوور میں صرف 16رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے۔

اوپنر مارٹن گپٹل نے 35گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28رن، ڈیرل مشیل نے آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے گیارہ رن، گلین فلپس نے 17گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18رن، جیمس نیشم نے سات گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے ناٹ آوٹ 13اور ٹم سفرٹ نے چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ آٹھ رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...