ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2021, 11:35 AM | اسپورٹس |

ابوظہبی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 56 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

کپتان ایرون فنچ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ اندیز کی جانب سے اکائل حسین اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرون پولارڈ شاندار 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شمرون 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔ کرس گیل نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور کیومنز کی گیند پر ان سائیڈ ایج کے ذریعے بولڈ ہو گئے۔

ان کے ساتھ آنے والے ایون لیوس نے 26 گیندوں پر 29 رنز کی اننگ کھیلی اور زمپا کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ ان کے علاوہ شمرون 27 رنز اور ڈوائن براوو 10 اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور باؤنڈری کے قریب کیچ آوٹ ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

محمد سراج پھر بنے وَنڈے کرکٹ کے نمبر 1 گیندباز

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج عرف میاں میجک کی بہترین کارکردگی کی ہر کسی نے تعریف کی۔ انھیں فائنل مقابلہ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا اور کئی ریکارڈ بک میں ان کا نام بھی درج ہو گیا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اپنی 6 وکٹوں والی کارکردگی کی بدولت ...

ایشیا کپ کے بعد ’وزڈن‘ نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کیا اعلان، وراٹ کوہلی کا نام غائب

ہندوستانی ٹیم نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ پر قبضہ کر عالمی کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا برملہ اظہار کر دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلہ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر کئی ریکارڈ بنائے، اور پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اعلیٰ درجہ کی رہی۔ اب جبکہ ...

آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے والی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ پہلے دو میچوں سے ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ شروعاتی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کے ذمہ ہوگی۔ آر اشون کی ...

محمد سراج کی فائنل میں تباہ کن گیند بازی ؛ ہندوستان نے سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دے کر رقم کی تاریخ،ہندوستان آٹھویں باربنا ایشیا کپ چمپئن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے- ایشیا کپ کے فائنل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے مخالف ٹیم کو10وکٹوں سے شکست دی ہو- ٹیم انڈیا کی اس یادگار جیت میں تیز گیند باز محمد سراج کا اہم کردار رہا، جنہوں نے6 وکٹیں لے کر ...

ایشیا کپ فائنل: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان خطابی جنگ، 5 سال کی قحط سالی ختم کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہندوستان اور دفاعی چیمپین سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما کے ہاتھ میں ہوگی جب کہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان داسن شناکا ...

ایشیا کپ 2023 : سپر-4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان کو 6 رنوں سے شکست ،شبھمن گل کی سنچری رائیگاں

ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سپر-4 راؤنڈ کا آخری مقابلہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جو سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا۔ حالانکہ اس مقابلے میں کسی کی جیت اور ہار سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا، لیکن دونوں ہی ٹیموں نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔ پہلے بلے بازی کرنے والی  ...