جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th November 2023, 1:31 AM | اسپورٹس |

کولکتہ 16/نومبر (ایس او نیوز): ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس طرح اسٹریلیا آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔اب  فائنل مقابلہ اتوار کو احمد آباد  میں  ہندوستان  کے ساتھ ہوگا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر بھاری بادلوں کے نیچے نمی والے  میدان  میں پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔  میچ کے پہلے ہی اوور میں کپتان ٹیمبا باوما کو صفر کے اسکور    اسٹارک   نے  چلتاکردیا۔کپتان  کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ہنرک کلاسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، البتہ   ڈیوڈ ملر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر افریقہ کو سہارا دینے میں کامیاب ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں جیرالڈ کوٹزی 19، کیشو مہاراج 4، کاگیسو ربادا 10 اور مارکو جانسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اسٹریلیا کی طرف سے کیویزاوپنرز  نے  ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ، ڈیوڈ وارنر29 اور ٹریوس ہیڈ 62 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹیون سمتھ 30، مارنس لیبشگن 18، جوش انگلیس28 ، گلین میکسویل ایک اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل بھی کیویز ٹیم 7 مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے جس میں سے 5 مرتبہ عالمی چیمپئن جبکہ 2 مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...