بھٹکل کے چوتھنی میں زرعی زمینات کو نقصان پہنچانےکی کوشش : روکنے کا مطالبہ لے کر دیہی عوام کامیمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2020, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍فروری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے چوتھنی میں ایک زمین پر غیر استعمال مٹی جمع کی جارہی ہے، جس کے نتیجےمیں پاس پڑوس کی زرعی زمینات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ متعلقہ مٹی کے ذخیرہ اندوزی پر ورک لگانے کا مطالبہ لے کر دیہی عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں تحریر کیا گیا ہے کہ چوتھنی کے سروے نمبر 8-3(ب) 0-08-00زمین پر  ربیع اور مانسون کی فصل اگائی جاتی ہے، متعلقہ زمین کی بازو والی 8۔4 زمین پر کوئی کاشت کاری نہیں ہوتی ہے۔ مالکِ زمین یہاں کچرا، پلاسٹک سمیت آلودہ مٹی کو لاکر ذخیرہ کررہاہے۔ متعلقہ زمین کی کوئی چار دیواری، کمپاؤنڈ نہیں ہے، جس کے چلتےپڑوس والی ہماری زمینات پر  یہ آلودہ مٹی آجاتی ہے، جس کے نتیجےمیں ہمیں کاشت کرنا مشکل ہورہاہے، بارش کے موسم میں یہ علاقہ آب دوز ہوجاتاہے، پانی بہاؤ کے ساتھ کوڑا کرکٹ ہمارے کھیتوں میں آکر شامل ہونےکا خطرہ درپیش ہے، ہوسکتا ہے ہم کاشت کاری سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میمورنڈم میں  افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ زمینات کا معائنہ کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی آلودہ مٹی کو نکال باہرکرنےکے لئے اقدام کرے۔ اس موقع پر ارجن شنکر نائک، راما نائک، کرشنانائک، ایرا نائک، ونایک نائک، ماستیا نائک، ایشور نائک، مدھوکر نائک، لوکیش نائک، ناگراج نائک، شری نواس نائک، جگدیش ، دیپک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...