بھٹکل اور یلاپور میں بس سرویس ڈیوٹی پر حاضری دینے والے 15ملازمین پر حملے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th April 2021, 12:22 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :15؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)اپنی ڈیوٹی پر حاضری دئیے سرکاری بس ڈپو ملازمین پر حملہ کرتے ہوئے جان سےمارنےکی دھمکی دئیے جانےکےمتعلق شہری پولس تھانےمیں کیس درج کیا گیا ہے۔

بھٹکل بس ڈپو کے ڈرائیور اور کنڈکٹر جب ڈیو ٹی پر حاضر ہوئے تو اسی ڈپو کے دیگر ڈرائیور اور کنڈکٹروں نے ایک ہوٹل میں حملہ کرتے ہوئے گالی گلوج کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈرائیور موہن نائک اور کنڈکٹر ایف نرونا حملہ کا شکار ہونے والے ملازمین ہیں۔ وہ بدھ کی صبح بس ڈپو مینجر کی ہدایت کے مطابق بھٹکل ۔کمٹہ بس روٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ دوپہر میں کھانے کو لوٹے توبھٹکل ڈپو کے ملازمین جو احتجاج میں شریک ہیں ڈرائیور وجئے کمار ڈونگے ، مہیش نائک، آنند نائک ، ستیش نائک، وسنت نائک سمیت کئی ملازمین نے گالی گلوج کرتےہوئے اس پر حملہ کرنےکا الزام لگایاگیا ہے۔ اور دھمکایاگیا کہ وہ دوبارہ وہ ڈیوٹی پر حاضر ی نہ دے۔

یلاپور میں بھی حملہ : بس اسٹینڈ  میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ملازمین کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں یلاپور بس ڈپو کے 15ملازمین  اور ان کے خاندان کے خلاف یلاپور پولس تھانے میں کیس درج کیاگیا ہے۔

سرسی سے یلاپور بس اسٹینڈ  پہنچی بس کے ڈرائیور جی کے نائک اور کنڈکٹر جی بی نائک کا گھیراؤ کرتےہوئے گالی گلوج کی گئی ہے۔ شکایت میں تحریر کیاگیا ہےکہ ڈرائیورکو پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کئےجانےکے علاوہ کنڈکٹر کو بھی پھولوں کا ہار پہنا کر بےعزتی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور اسی موقع پر انہیں دھمکایاگیا ہے کہ وہ ڈیوٹی انجام نہ دیں ورنہ انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ اسی بات کو لے کر ملازمین اور ان کےخاندان والوں کے خلاف یلاپور بس ڈپو مینجر روی انچ گاوی نے پولس تھانےمیں شکایت درج کی ہے۔ شکایت میں کنٹرولر جیپا ، ڈرائیور لکشمن میلگیری ، بی اے ملا، متپا کلور، ہنومنت ربلیرا، آنند ہیرےمٹھ، ایچ آر اڈن، بی بی رجپوت، جی این امبیگا،بسیا ہیرے مٹھ، واگمورے ، راجیش سمیت کئی ملازمین اور ان کی عورتوں کو ملزم بتایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...