ایشیاء کپ: افغانستان کے ہاتھوں شکست، سری لنکا ایونٹ سے باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 11:14 AM | اسپورٹس |

ابوظہبی،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ ایجنسی) ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی ٹیم 41 اعشاریہ 2 اوورز میں 158 رنز ہی سکور کر سکی۔

بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔ 

 دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ پر 57رنز کی شراکت قائم کی اور حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ 72، ہشمت اللہ شاہیدی 37، احسان اللہ 45 اور محمد شہزاد 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ تھیسا را پریرا 5، اکیلا دننجایا 2، ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوادی۔ دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54تھرنگا 36، ڈی سلوا 23، میتھیوز 22 اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...