اگر ہم الگ الگ ریاستوں میں تقسیم ہو گئے تو ہندوستان نہیں بچ پائے گا: اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 2:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں آکسیجن کا کوٹہ بڑھانے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت اور دہلی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دہلی حکومت کے اندازے کے مطابق یو ٹی کو 700 ٹن روزانہ آکسیجن کی ضرورت تھی۔ مرکز نے اسے پہلے 378 ٹن طے کیا تھا، لیکن اب 480 ٹن تک بڑھا دیا ہے۔ ساتھ ہی کیجریوال نے سبھی ریاستی حکومتوں سے کورونا بحران سے مل کر لڑنے کی گزارش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت آکسیجن کا کوٹہ طے کرتی ہے۔ دہلی میں آکسیجن نہیں بنتی ہے، باہر کی ریاستوں سے آتی ہے۔ آکسیجن کی کمپنیاں جن ریاستوں میں ہیں، ان میں سے کچھ ریاستی حکومتوں نے ان کمپنیوں سے دہلی کے کوٹے کی آکسیجن بھیجنی روک دی۔ ریاستوں نے کہا کہ دہلی کا کوٹہ بھی ہم استعمال کریں گے، دہلی کے ٹرک نہیں جانے دیں گے۔ میں مرکزی حکومت اور دہلی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پچھلے دو تین دن میں انھوں نے ہماری بہت مدد کی ہے جس کی وجہ سے اب آکسیجن دہلی پہنچنے لگی ہے۔‘‘

کیجریوال نے آگے کہا کہ ’’ہمارا آکسیجن کا جو کوٹہ بڑھا ہے، اس میں کافی آکسیجن اڈیشہ سے آنی ہے۔ بڑھے ہوئے کوٹے کی آکسیجن کو دہلی پہنچنے میں کچھ دن لگ جائیں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہوائی جہاز سے آکسیجن لائی جا سکے۔ یہ بہت بڑی آفت ہے۔ اگر اس میں ہم ہریانہ، پنجاب، تمل ناڈو، گجرات، مغربی بنگال میں تقسیم ہو گئے تو ہندوستان نہیں بچے گا۔ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔ اگر دہلی میں ضرورت سے زیادہ آکسیجن ہوگی تو ہم دوسری ریاستوں کو دیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...