اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول بھٹکل میں طلباء کے مابین سالانہ ادبی مقابلے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th December 2023, 3:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/ ڈسمبر(ایس او نیوز)اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے عثمان حسن ھال میں سنیچر کوطلباء کے مابین سالانہ ادبی مقابلے منعقد ہوئے جس میں قرأ ت، نعت اورغزل کے علاوہ اردو،انگریزی اورکنڑا میں تقاریربھی شامل تھیں۔

جلسہ کا آغاز اسکول کے طالب علم محمد عاطف قاضی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جناب شبیردفعدار(صدرمدرس آئی یوایچ ایس) نے استقبال کیا۔ جناب عبدالحفیظ خان ندوی(استاد آئی یوایچ ایس ) نے مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ جس کے بعد طلباء کے مابین ادبی مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں طلباء نے بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس مقابلے کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پراعلان کیا گیا کہ اول، دوم اور سوم آنے والوں کو سالانہ جلسہ کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

مہمان خصوصی کے طورپرجناب سید سمیرسقاف (نائب صدراول،انجمن حامئی مسلمین) اورمولانا محمد فیاض مولوی (موٹیا) موجود تھے جنہوں نے طلباء سے خطاب کرتےہوئے مفید مشوروں سے نوازا۔ انجمن کے صدر جناب قاضیا محمد مزمل نے صدارت کی اورجناب عبدالناصرخان (انچارج صدرمدرس آئی یوایچ ایس) کے کلمات تشکر پرجلسہ اختتام کو پہنچا۔ انجمن کے نائب صدر دوم محمد صادق پلٌور اور اسکول بورڈ سکریٹری سعداللہ رکن الدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...