جامعہ دارالسنہ شیرور کرناٹک کے طلباء کا سالانہ جلسہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2023, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11 جنوری (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ) 7جنوری 2023ء بروز سنیچر طلبہ جامعہ دارالسنہ زیر اہتمام اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ علمی مسابقہ   بھٹکل کے گورٹے نیشنل ہائی وے پر  واقع مشہور تفریح گاہ ایم ایم ریزارٹ میں نہایت شاندار طور پر منعقد ہوا جس کی صدارت*صوبائی جمعیت اہلحدیث کرناٹک وگوا کے امیر واسلامیہ مینارٹی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری فضیلةالشيخ عبدالوهاب جامعى حفظہ اللہ نے فرمائی نیز محترم جناب حافظ عبدالرحمن اکرمی حفظہ اللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی. 

 مسابقہ کا آغازتقريبا 7:30 بجےہوا اور 3:30 بجے اختتام پذیر ہوا. درمیان میں ناشتہ، چائے نوشی اور نماز ظہر کے لئے وقفہ رہا. اس پروگرام میں جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ کے درمیان قرأت قرآن، نظم خوانی، اردو، عربی، کنڑا اور انگریزی زبان میں تقاریر کا مقابلہ ہوا. طلبہ نے اپنے اپنے مقابلوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا . طلبہ کے پروگرام کے بعد مہمان خصوصی حافظ عبدالرحمن اکرمی حفظہ اللہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور صدر محترم شیخ عبدالوہاب جامعی حفظہ اللہ نے صدارتی کلمات پیش کیا. شیخ نے اپنے خطاب میں طلبہ کے علمی مظاہرے کو کافی سراہا اور جامعہ دارالسنہ شیرور کرناٹک سے اپنے دلی لگاؤ کا بھی اظہار کیا اور یہاں کی تعلیمی و تربیتی نظام کی تعریف کی. طلبہ کے اس پروگرام میں ابناء جامعہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت فرمائی اور سابق اساتذہ جامعہ میں سے شیخ شاکر احمد مدنی، شیخ مطیع الرحمن عمری، شیخ عبدالقادر عودہ حفظہم اللہ نے شرکت فرما کر حکم کے فرائض بھی انجام دیا.

پروگرام کے اختتام پر اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام کی پرتکلف مہمان نوازی  کی گئی اسی طرح اسی رات بعد نماز عشاء ایم ایم ریزارٹ جیسے پرفضاءمقام پر 9:00 بجے شب تا 12:00 بجے  گزشتہ چند سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلامک ویلفیئر سوسائٹی شیرور کرناٹک کی جانب سے جامعہ دارالسنہ کے طلباء کے درمیان ما بین بیت بازی مقابلہ منعقد ہوا. اس مقابلے کے پیش نظر طلباء کو دو گروپوں میں پہلے سے ہی تقسیم کیا گیا تھا اور ایک گروپ کا نام گلستان جامعہ اور دوسرے کا بوستان جامعہ تجویز کیا گیاتھا. ہر گروپ میں پندرہ پندرہ طلبہ کو شامل کرکے بیت بازی کا اہتمام ہوا. دونوں گروپ کے طلبہ نے سوا گھنٹے تک جم کر ایک دوسرے کا شعر گوئی کے ذریعہ مقابلہ کیا اور سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا . زیر تعلیم طلبہ کے بعد اشعار گوئی اور نظم خوانی کا تقریباً چالیس منٹ تک سلسلہ رہا. جس میں استاد جامعہ شیخ منیگار محمد صادق سلفی حفظہ اللہ نے اپنی بہترین و دلکش آواز میں نظم سے حاضرین کو محفوظ کیا نیز ابنائے جامعہ میں سے عبدالعزیز نے منتخب اشعار پیش کئے

 . اس کے بعد ابناء جامعہ کے درمیان بیت بازی کا تقریباً آدھا گھنٹہ دور چلا پھر سابق استاد جامعہ شیخ عبدالقادر عودہ حفظہ اللہ نے نہایت شاندار انداز میں نظم پیش کی. جس کے بعد زیر تعلیم طلبہ کی بیت بازی کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور تینوں حکم شیخ عبدالوحید ریاضی، شیخ شعیب حسان مدنی اور ماسٹر رضوان احمد محتشم حفظهم اللہ کے ذریعہ دیئے گئے پوائنٹس کی روشنی میں گلستان جامعہ نے فاتح ٹیم کا سہرا حاصل کیا آخر میں اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دونوں گروپ کو نقد انعامات سے نوازا گیا اور بیت بازی میں نمایاں اشعار پیش کرنے والے دو طالب علم سمیع اللہ اسدی اور شمس الضحی کو منیگار محمد صادق سلفی حفظہ اللہ کی جانب سے گراں قدر نقد انعام دیا گیا.

واضح رہے کہ اس پروگرام کے آخری دور میں مشہور و معروف سماجی ورفاہی شخصیت منیگار محمد میراں صاحب اور منیگار محمد حارث صاحب نائب صدر مسجد عثمانیہ اور منیگار جفری صاحب صدر مسجد محمدیہ حفظھم اللہ نے شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور جناب محمد میراں صاحب نے انجمن نداء الاسلام کے مشترکہ اجلاس میں دو سب سے نمایاں مظاہرہ پیش کرنے والے طالب علم سمیع اللہ اسدی اور محمد ریان کو نقد انعامات سے بھی نوازا. پروگرام کے اختتام پر سوسائٹی کی جانب سے تمام حاضرین کے لیے عشائیہ کا انتظام تھا.

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...