بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن میں شاندار سالانہ جلسےکا انعقاد : زندگی میں مثبت سوچ سے ہی کامیابی ملتی ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2021, 6:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍جنوری (ایس اؤ نیوز)ہمارا ہر نیا کام مثبت انداز میں شروع کرنا چاہئے، کیونکہ جو ہمیشہ مثبت سوچ رکھتاہے وہی کامیاب ہوتاہے۔ کیونکہ زندگی میں کسی بھی انسان کی کامیابی کا حاصل دیکھیں تو اس میں ہمیں مثبت خیالات پنہاں نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ باغبانی بھٹکل کے سنئیر اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر سندھیا بھٹ نےکیا۔

وہ یہاں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن کالج آف ایجوکیشن میں 17جنوری 2021بروز اتوار کومنعقدہ  سالانہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہی تھیں۔ طلبا سے خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ کورونا کی وجہ سے  گذشتہ سال ہم جتنی مشکلات و مصیبتوں سے گزرے ہیں اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ زندگی میں جب کبھی مشکلات و پریشانیاں آتی ہیں تو اس پر چیں بہ جبیں ہونے کے بجائے  ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریں، صبر کا دامن نہ چھوڑیں تو آپ دیکھیں گے وہ سب پریشانیاں خود بخود دور ہوجائیں گی۔ اپنے علم کو شراکت کے ذریعے استعمال کریں ، جتنا علم آپ دوسروں کو دیں گے اس سے کہیں زیادہ  ہم سیکھتے ہیں ۔ انہوں نے طلبا سے کہاکہ ہرایک میں کوئی نہ کوئی خوبی و صلاحیت ہوتی ہے اس پر مثبت انداز میں نظر ڈالیں اور اس کا بہتر استعمال کریں۔محنت ومشقت کے ساتھ اپنی عقل و سوجھ بوجھ کا بھی بہتر استعمال کریں گے تو اونچائی کو پاسکیں گے۔ انسانی زندگی میں پیار ومحبت اہم ہے ہمیشہ اس پر عمل کرتے رہنے کی صلاح دی۔

اعزازی مہمان کے طورپر قواکوم کمپنی کے مینجر اور انجمن کے الومنی سیفن شنگیری  نے اپنے خطاب میں کہاکہ  چونکہ میرے سامنے وہ طلبا ہیں جو آگے چل کر تدریسی پیشہ سے وابستہ ہونگے۔  تدریس ایک آسان پیشہ تو نہیں ہے، بڑی محنت و مشقت چاہتاہے، تدریس کے لئے تخلیقی قوت، جدت، صلاحیت اور قابلیت کا جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے اس پیشے سے انصاف کرنا ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ  ہم زندگی میں سب کچھ بھول سکتےہیں لیکن  وہ جگہ جہاں ہم نے تعلیم پائی ہے، جنہوں نے ہمیں علم سکھایا ہے وہ ہمیشہ یاد رہیں گے ان کی عزت و احترام کرنا ہمارے ازحد ضروری ہے۔

جلسے میں انگریزی میڈیم میں چئترا نائک اور کنڑا میڈیم میں انیتا نائک کو سال 2020کے بیسٹ اسٹوڈنٹس کے خطاب سے نوازاگیا۔ درشن شٹی اور چاندنی نائک کو بیسٹ لیڈرشپ ایوارڈ ، ششمیتا دیواڑیگا اور رادھا ڈی کو بیسٹ ڈسپلن ایوارڈ ، نوری افشاء اور لکھیتا نائک کو بیسٹ  ٹیچنگ ایڈس ایوارڈ ، فاطمہ ایفاء کولا اور عائشہ صباح کو بیسٹ ماڈل ایوارڈ ، اشوینی نائک اورتہیہ تسکین کو بیسٹ آرٹس اینڈ کرافٹس ایوارڈسے نوازاگیا۔ اسی طرح  مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی انجام دینےو الے طلبا و طالبات میں  انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔

جلسے کا آغاز مدحیہ ترنم کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عائشہ سمرین اور شازیہ نے ترجمہ پیش کیا۔ نورِ افشاء نے نعت، شویتا نائک اور ساتھیوں نے استقبالیہ ترانہ ، عافرین اور ساتھیوں نے انجمن کا ترانہ پیش کیا۔ عائشہ یاسیرہ اور فاطمہ ایفاء کولا نے مہمانوں کا استقبال اور تعارف پیش کیا۔ پرنسپال ڈاکٹر زکیہ ایچ زرزری نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی تو چئترا نائک نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ تہیہ تسکین اور شویتا نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پرانجمن کے نائب صدر محمد صادق پلور،  جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری اور دیگر حضرات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...