انکولہ : قانونی اجازت نامہ کے بغیر چلائے جارہے اسپتال اور دواخانہ پر تعلقہ ہیلتھ آفیسر نے مارا چھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2021, 3:31 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ ،4؍ مئی (ایس او نیوز) شہر میں  ضروری اجازت نامہ کے بغیر دوا خانے چلانے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈآکٹر نتین ہوسمیلکر نے آگرسور میں واقع مہامیہ ہاسپٹل اور انکولہ شہر میں واقع  ڈاکٹر سدیش کے کلینک پر چھاپہ مارا۔

ٹی ایچ او ڈاکٹر نتین نے  انیل ہنومٹیکر سے تعلق رکھنے والے مہامیہ ہاسپٹل کے تعلق سے بتایا : کاغذات کی جانچ کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق ڈی آئی اے ایم ایس اور ڈرگ کنٹرولر کاروار کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر اس اسپتال میں گزشتہ تقریباً 32 سال سے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جارہا تھا۔ اسپتال کے اندر تلاشی لینے پر حمل ساقط کرنے کے اوزار بھی رکھے ہوئے پائے گئے جس سے شکوک پیدا ہورہے ہیں۔

 انیل ہنومٹیکر نے ٹی ایچ او کو بتایا کہ اس نے ایس ایس ایل سی کے بعد کلکتہ کی یونیورسٹی سے بیرونی طالب علم کے طور پر ڈی آئی اے ایم ایس کورس مکمل کیا ہے۔ ان حالات کے پس منظر میں ٹی ایچ او نے انیل ہنومٹیکر کو نوٹس دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ضابطہ کے مطابق اجازت نامہ حاصل کیا جائے اور تب تک اسپتال بند رکھا جائے۔

ڈاکٹر نتین ڈی ایچ او نے بتایا کہ ہنومٹیکر نے اپنے اسپتال کے دروازے پر جو ڈاکٹر انیل ہنومٹیکر اور رجسٹر نمبر 7063 کا بورڈ لگایا ہے وہ غیر قانونی ہے۔ اس کےعلاوہ اپنے بائک کے نمبر پلیٹ پر ڈاکٹر کی علامت جو لگائی ہے وہ قانونی طور پر ایک جرم ہے۔ اس تعلق سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر سدیش کی کلینک پر ٹی ایچ او ڈاکٹر نتین ہوسمیلکر نے اچانک چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ ڈاکٹر سدیش ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہے لیکن اپنے کلینک میں وہ بعض مریضوں کا علاج ایلوپیتھک میڈیسن کے ذریعہ کر رہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر سے اجازت نامہ نہیں حاصل نہیں کیا ہے۔ اس لئے ان کو ڈرگ کنٹرولر سے اجازت لینے کے لئے نوٹس دی گئی ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...