بھٹکل کے بینگرے میں پتھروں کی کھدائی سے پریشان عوام نے کیا احتجاجی مظاہرہ؛خواتین نے باڑھ کی چوکیوں کو اُکھاڑ پھینکا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd February 2024, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینگرے میں ملّاری گاوں میں پتھروں کی کھدائی کے لئے جاری سرگرمیوں سے پریشان عوام نے پہلے بینگرے پنچایت دفتر پہنچ کر وہاں افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا  پھر  پتھروں کی کان کنی کے مقام پر پہنچ کر وہاں لگائی گئی باڑھ ہٹاتے ہوئے اس علاقے میں ہو رہی پتھروں کی مسلسل کھدائی کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کیا ۔

    ملّاری گاوں کے مقامی افراد کے ساتھ بینگرے پنچایت کی صدر نے پی ڈی او کو آڑے ہاتھوں لیا اور پوچھا کہ ملّاری گاوں کے عوام پہلے سے یہاں کی گئی کان کنی سے پریشان ہیں ایسے میں پھر سے پتھروں کی کان کنی کی اجازت کیوں دی گئی ہے ؟  اس پر پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اودئے بورکر نے بتایا کہ پنچایت کی طرف سے پتھروں کی کھدائی یا پتھروں کو توڑنے کے لئے کسی کو نئی اجازت نہیں دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ڈپارٹمنٹ آف جیولوجی اینڈ مائننگ نے اس کی اجازت دی ہے یا نہیں اس کے بارے میں ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے ۔

    اس پر احتجاجی مظاہرین نے سوال کیا کہ وہاں پر باڑھ لگا کر حد بند کر دی گئی اور کھدائی کے مقام تک جانے کا راستہ بنایا گیا ۔ یہ جنگلاتی زمین ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات کیسے خاموش ہے ۔  پتھروں کے لئے کھدائی ہو رہی ہے ، کرشر مشینیں وہاں پہنچ گئی ہیں ۔ پنچایت کی اجازت کے بغیر وہاں کھدائی کی سرگرمی کیسے شروع کی گئی ہے ؟

    اس کے بعد مشتعل مظاہرین نے پتھروں کی کان کنی کے مقام پر پہنچ کر وہاں حد بندی کے لئے لگائی گئی  باڑھ اور کھمبے ہٹا دئے ۔ مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پتھروں کی کھدائی کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ دھماکو اشیاء سے  سلیں توڑی جا رہی ہیں ، جس کی آواز سے  کان پھٹ  رہے  ہیں اور گھروں کی دیواریں لرزتی ہیں ۔ کھدائی اور کرشنگ کی وجہ سے پورے علاقے میں دھول اتنی بڑھ گئی ہے کہ دن میں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ۔ کھدائی کی وجہ سے تالاب اور ندیوں سے گڈھے یونہی ہی کھلے پڑے رہتے ہیں ۔ اس سے یہاں زیر زمین پانی کی سطح بھی بدل گئی ہے ۔ بچوں کی صحت اور زندگی خطرے میں ہے ۔ مویشیوں کے لئے چارہ حاصل کرنے کی زمین باقی نہیں بچی ہے ۔ اس لئے اب یہاں پر پتھروں کی کان کنی پر پوری طرح روک لگنی چاہئے ۔ 

    احتجاجیوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر افسران کی طرف سے یہاں کان کنی پر روک نہیں لگائی گئی تو پھر اس کے خلاف شدید احتجاج اور جد وجہد کا آغاز ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔