دہلی میں سب انسپکٹر پر گرل فرینڈ کو گولی مارنے کا الزام، متاثرہ خاتون اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2020, 2:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے علی پور علاقہ سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اے بی پی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر پر اپنی گرل فرینڈ کو گولی مارنے کا الزام لگا ہے۔ سب انسپکٹر سندیپ دہیا کی تلاش جاری ہے۔ خبروں کے مطابق سب انسپکٹر اور متاثرہ خاتون ایک سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔ دونوں جی ٹی کرنال روڈ سے کہیں جا رہے تھے اور راستے میں دونوں میں کچھ کہا سنی ہو گئی، الزام ہے کہ اس کہا سنی میں سب انسپکٹرسندیپ دہیا نے لڑکی کو گولی مار دی۔

لڑکی زخمی حالت میں جی ٹی کرنال روڈ پر پڑی تھی کہ اس راستہ سے گزرتے ہوئے ایس آئی جے ویر کی اس پر نظر پڑی۔ جے ویر شاہ آباد ڈیری تھانہ میں تعینات ہیں۔ جے ویر نے لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا۔

واضح رہے اسپتال لے جاتے وقت متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کو سب انسپکٹر سندیپ نے گولی ماری ہے اور وہ گزشتہ ایک سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ پہلے سے شادی شدہ سندیپ دہیا کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور وہ مبینہ طور پرالگ رہ رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نےسندیپ کےخلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔