ریاست بھر میں کووی شیلڈ ویکسین ٹیکہ کاری کا آغاز، پہلے دن 24 ہزار ورکرس کو ویکسین ، سوشیل میڈیا پر وائر ل خبروں سے ہوشیار رہیں: ڈاکٹر سدھا کر

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍ جنوری (ایس او نیوز) کودی شیلڈ ویکسین جواب کورونا وائرس کے انفیکشن  کے لئے سنجیونی کے نام سے مشہور ہے ، کل سے تمام اضلاع میں بیک وقت تقسیم کی جائے گی ۔ ریاست کے 243 مقامات میں ہفتہ کے دن سے کورونا ویکسین دی جائے گی، بنگلور میں میڈیکل کالج  سمیت 10 مقامات میں ویکسین دی جائے گی۔ یہ اطلاع ریاستی وزیر برائے تحت وطبی  تعلیم ڈاکٹر کے سدھا کر نے دی ۔ 

کور و ناویکسین کی تقسیم کاری سے متعلق ڈپٹی کمشنر ضلع پنچایت کی ای اوز ضلع ہیلتھ  افسروں کے ساتھ ہوئے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میڈیکل کا لج  میں ویکسین کی تقسیم کاری عمل میں آئے گی۔ پہلے مرحلہ میں ریاست کے جملہ 7,17,439 ہیلتھ ورکرس کو ویکسین دی جائے گی، پہلے دن 24,300 وارئرس کو ویکسین دی جائے گی۔ ہمارے پاس جملہ 8,14,500 زور دستیاب مرحلہ کی ٹیکہ کاری اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔ ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر پہلے مرحلہ کی ٹیکہ کاری اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین  سے کوئی سائڈ افکیٹ ہوتا ہے تواسی جگہ  ایمرجنسی  علاج کا انتظام کیا گیا ہے ، سوشیل  میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں پرتوجہ نہ دیں ، غلط معلوما ت کے ذریعہ عوام گمراہ کیا جا سکتا ہے ، ان سے ہوشیار ہیں ۔ سرکاری سوشیل میڈ یا سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتبار کریں ، یہی صحیح  اورحقیقی جانکاری ہوتی ہے ۔ ریاست بھر میں 7 مراکز اضلاع میں 3.85 لاکھ سے زیادہ ویکسین تقسیم کی جا چکی ہیں ۔ دارالحکومت بنگلورو ، بیلگام ، چترادرگہ، باگل کوٹ، میسورو اور کلبرگی  میں حفاظتی ٹیکوں  کے مراکز کھول دیئے گئے ہیں ۔ کووڈ  شیلڈ ڈوز ضلع سم پر یہاں سے تقسیم کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں نشان زد 7 مراکز کو ہی میں روانہ کر دی گئی ہے۔ بنگلورو سے بنگلورو شہر، بنگلورو دیہی ، کولار، چکبالاپور ، رام نگراور ٹمکور۔ بیلگام سے بیلگام ، دھارواڑ ، ہاویری اور ااترا کنڑا۔ چتر ادر گہ سے بیلا ری ، چترادرگہ،داونگرے  اور شیموگہ ۔ میسور وسے میسورو ، چامراج نگر ، باسن ، کوڈا گو ، منڈ یا اور میسورو۔کلبرگی سے بیدر ، رائچور اور یادگیر۔ منگلورو سے چکمگلورو  اور اُڈپی  کے لیے محکمہ  صحت اور خاندانی بہبود نے ویکسین کے ڈوزر روانہ کردیئے  ہیں ۔

 پہلے مرحلے میں کووی شیلڈ ویکسین صرف صحت کے شعبے  ، پولیس اور دیہی ترقی سمیت دیگر کاموں میں کام کرنے والے کو رونا وار ئرس کودی جائے گی اس طرح جملہ 16 لاکھ سے زائد افراد کو دو خوراک کی ویکسین دی جائے گی۔ عام لوگوں کو کو رونا وارئرس  کے بعد کووی شیلڈ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کرناٹک کی ریاستی حکومت اب مرکزی حکومت کی ہدایت پر مہلک کورونا  وائرس کے لئے ویکسین کی تقسیم کاری کے عمل میں ہے۔

ریاست بھر میں کل 29,451 ویکسین کی فراہمی کے مراکز ، 10 ہزار ویکسی نیٹر  عملہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریاست میں 2،855  کولڈ چین اسٹیشن ہیں۔ ریاست محکمہ صحت ، میڈیکل کالج  اور ویٹرنری فارمنگ ڈپارٹمنٹ اور نجی اسپتالوں کی سہولیات سے استفادہ کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت سے پہلے کی ہدایت دی چکی  ہے۔

 اس سلسلہ میں صحت کے کارکنوں ، ماہرین ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور آشا کارکنوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس ویکسین جمع کرنا ، آگاہی دینا کہ کسی کو قطرے پائیں و دیگر کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 دن بعد ایک اور خوراک دی جاتی ہے۔ یعنی  45 دن کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ حکومت نے مشورہ دیا ہے کہ تب تک ہر کسی کو محتاط رہنا چاہئے ۔ کسی کو بھی ویکسین کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویکسین محفوظ ہے اور میڈیکل ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے ہر طرح کی تیاری کی ہے اور مرکزی حکومت نے اس کے علاوہ واک ان فریزر بھی مہیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکے لگائے جانے کے بعد ان افراد کی شناخت کریں جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے اور دوسرے مریض ۔ ریاست میں وکی میں جمع کرنے اور فراہمی کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی قسم  کی  غلطیوں سے بچنے کے لئے احتیاط برتنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...