ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 12:47 PM | اسپورٹس |

مانچسٹر،25؍جون (ایس و نیوز؍ایجنسی) مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35ویں اوور میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اُن کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56،شارٹ نے 47 اور کیرے نے 44رنز اسکور کیے، معین علی نے چار اور کارن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، 114رنز پر اُس کی آٹھ وکٹیں گرگئیں، اس موقع پر جوز بٹلر ایک اینڈ پر ڈٹ گئے، اُن کا ساتھ دیا عادل راشد نے، دونوں نے نویں وکٹ پر 81 رنز جوڑ کر ٹیم کو جیت کے قریب کردکھایا۔

عادل راشد 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بٹلر نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 49ویں اوور میں وننگ شاٹ لگاکر ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرکے کلین سوئپ بھی مکمل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے برسبین میں سیریزجیت کر تاریخ رقم کی

نوجوان سلامی بلے باز شبمن گل (91)، چیتیشور پجارا (56) اور باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ) کی بہترین بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو برسبن کے گابا میدان میں منگل کے روز کھیلے گئے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن تین وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ ...

سورو گنگولی کی حالت مستحکم ، گورنر اور سی ایم ممتا بنرجی سمیت متعددلیڈران پہونچے

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی صحت اب مستحکم ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ اوروزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت متعدد وزراء اورٹی ایم سی اوربی جے پی کے لیڈران ان کی حالت جاننے کے لیے اسپتال پہنچے۔

آسٹریلیا کو 100 ویں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ہندستان نے کی برابری

ہندوستان نے اپنے گیند بازوں کی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنوں پر سمیٹ دیا اور فتح کے لئے ملا 70 رنوں کا ہدف دو وکٹیں گنوا ...

بھٹکل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب : ڈویزن لیول میں کھیلنے کا موقع

19دسمبر 2020بروز سنیچر سے بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے  شروع ہونے والے امین سیف اللہ جونئیر کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب 18دسمبر بروز جمعہ کی شام  تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) میں منعقد ہوئی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ منسوخ کرسکتا ہے جنوبی افریقہ کا دورہ

حال ہی میں میزبان جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جانی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم جو جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی تھی انہوں نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی، لیکن ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کورونا وائرس ...

آئی سی سی ٹیسٹ کی درجہ بندی: وراٹ کوہلی کو خطرہ دوسرے مقام پرپہنچی ڈبل سنچری لگانے والے کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذریعہ پیر کو جاری کی جانے والی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا ئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا فائدہ انہیں ملا اور انہوں نے مشرکہ طورپر دوسرا مقام حاصل کیا۔