منگلورو:ایئر انڈیا کا بکنگ سینٹر 31اگست سے ایئر پورٹ پر ہوگا منتقل 

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 27/اگست (ایس او نیوز) ایئر انڈیا کا ریزرویشن، ٹکٹس اور سیلس آفس جواس وقت منگلورو کے لال باغ میں واقع ہے اس کو 31اگست سے انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے احاطے میں منتقل کیاجارہا ہے۔

ہوائی کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ایئر پورٹ احاطے میں اس دفتر کے کام کے اوقات پیر سے سنیچر تک صبح 9.45سے شام 5.20 بجے تک ہونگے۔ درمیان میں 1بجے سے 1.45تک لنچ بریک رہے گا۔ایئر پورٹ احاطے میں رابطے کے لئے ایئر انڈیا دفتر کا نمبر 2220451-0824/2220450 دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا کے کال سینٹر نمبر           18602331407 پر رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔