گلبرگہ میں آئیٹا کرناٹک نے ریاستی اساتذہ کی کانفرنس کا کیا انعقاد : 700 سے زائد اساتذہ نے کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd October 2023, 4:24 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔2/اکتوبر (ایس او نیوز)  آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ا یشن (آئیٹا) کی جانب سے منائی جارہی ملک گیر مہم بعنوان ''تدریسی آگہی طلبائی ارتقاء، سماجی تغیر آئیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم ''  کے تحت   اتوار یکم اکتوبر کو گلبرگہ ضلع کے ہدایت سینٹر میں اساتذہ کے لیے ریاستی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس  میں سید تنویر احمد معروف ماہر تعلیم  مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی ، ڈاکٹر وکرم وساجی، پروفیسر، سنٹرل یونیورسٹی آف کرنا ٹک،گلبرگہ اور شیخ عبدالرحیم قومی صدر آئیٹا نے خطاب کیا۔

سید تنویر احمد نے اپنی تقریر میں اساتذہ کو تعلیم کے مقصد سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض معلومات کی منتقلی نہیں بلکہ یہ طلبہ کی شخصیت میں تبدیلی کا نام ہے۔ آج تعلیم کو صرف معاش سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ اس کے ذریعہ طلبہ میں ہو لسٹک ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آپ نے اساتذہ کو ٹیچنگ کو موثر بنانے کی غرض سے دور جدید کے وسائل جیسے آئی سی ٹی کا استعمال، ایکیوٹی بسیڈ ٹیچنگ وغیرہ کواختیار کرنے پر زور دیا۔ آپ نے اساتذہ کو طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تر بیت پر بھی زور دینے کے لیے کہا۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے وقتافوقتا جاری کردہ تعلیمی دستاویز کا بھی مطالعہ کریں جیسے نیشنل کری کولم فریم ورک قومی تعلیمی پالیسی و غیر۔

ڈاکٹر وکرم و ساجی، پروفیسر سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک  گلبرگہ نے تاریخ کے حوالہ سے مسلمانوں کے تعلیمی میدان میں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محمود گاواں مدرسہ بیدر کے بارے میں بتایا۔ آپ نے مہم کے تینوں موضوعات تدریسی آگہی طلبائی ارتقاء اور سماجی تغیر پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ تعلیم کے ذریعہ سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔

شیخ عبد الرحیم قومی صدر آئیٹا نے اساتذہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعمیرِ جہاں کو اپنی پہچان بنائیں۔ آپ نے کہا کہ مہم کافی جوش وخروش کے ساتھ ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ اس دوران آپ نے اساتذہ کو آئیٹا کا تعارف اور آئیٹا کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اور اساتذہ کو آئیٹا سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔

کانفرنس میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹنٹس کے چیر مین ڈاکٹر عبدالقدیر بطور مہمان خصوصی شریک تھے تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے آئیٹا کرناٹک کی جانب سے مولانا افضل حسین سیکشنا سیوار تنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پروگرام کا آغاز جناب الطاف امجد ایس اے سی ممبر آئیٹا کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا،نعتِ رسول جناب جعفر کاریگر صدر آئیٹا چیتا پور نے پڑھی۔استقبالیہ خطاب جناب کلیم عابد ضلع صدر آئیٹا گلبرگہ نے کیا۔تعارفی خطاب جناب محمد رضا مانوی ریاستی صدر آئیٹا کرناٹک نے کیا۔جبکہ آئیٹا خواتین اسٹیٹ کنوینر و ایس اے سی ممبر  کرناٹک محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ اور ٹیم نے مہم کا ترانہ پیش کیا۔کانفرنس کا افتتاح جناب شیخ عبد الرحیم صاحب مرکزی صدر ائیٹا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔نظامت کے فرائض.جناب محبوب الحق صاحب ایس اے سی ممبر ائیٹا کرناٹکا نے بحسن خوبی انجام دئیے۔اورکانفرنس آرگنائزر جناب خالد پرواز کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام  ہوا۔ یا د رہے کہ  مہم  کا آغاز 24 ستمبر 2023 کو  ہوا تھا جبکہ اس کا اختتام  15 اکتوبر 2023 کو  ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...