بھٹکل کے تینگن گنڈی میں غیر قانونی طور پر لہرائے گئے بھگوا جھنڈے کو اور ساورکر کے بورڈ کو ہٹادیا گیا؛ پولس کا سخت بندوبست

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 10:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 7 / مارچ (ایس او نیوز) ہیبلے گرام پنچایت کے تینگن گنڈی میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کی قیادت میں بی جے پی کارکنان کے  ذریعے عوامی جگہ پر  کسی قسم کی اجازت کے بغیر لہرایا گیا ہنومان کے عکس والا بھگوا جھنڈا اور ویر ساورکر کا بورڈ پنچایت کے افسران نے بدھ کے دن دیر رات کو ہٹا دیا ہے ۔
    
اس ضمن میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے اور ان کے 20 ساتھیوں کے خلاف منگل کے دن پی ڈی او نے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ 
    
غیر قانونی طور پر لہرایا گیا جھنڈا اور آویزاں کیا گیا بورڈ ہٹانے کے بعد ماحول میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے مذکورہ مقام پر پولیس نے حفاظتی بندوبست سخت کر دیا ہے ۔ فی الحال حالات پوری طرح پُر امن ہیں ۔ 
    
مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ صرف غیر قانونی جھنڈا اور بورڈ ہٹایا گیا ہے ، لیکن سرکاری جگہ پر جھنڈا لہرانے کے  لئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا پلیٹ فارم اور اس پر نصب کیا گیا کھمبا نہیں ہٹایا گیا ہے ۔ چونکہ اس علاقے میں تمام طبقات کے لوگ امن و امان کے ساتھ رہتے ہیں، اس لئے آئندہ اس پلیٹ فارم اور کھمبے کی وجہ سے پھر سے ناخوشگوار حالات پیدا ہونے کے امکانات موجود ہیں ۔  لہٰذا فوری طور پر اس پلیٹ فارم اور کھمبے کو بھی متعلقہ مقام سے ہٹانا بہت ضروری ہے ۔     

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔