اُڈپی میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے بے رحمانہ قتل کے ملزم پروین چوگلے نے پولس کے سامنے کیا اپنے جرم کا اعتراف؛ عدالت نے دی پولس کسٹڈی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2023, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 15/نومبر (ایس او نیوز)  ضلع اُڈپی کے ملپے تھانہ حدود میں اتوار کو ہوئے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے وحشیانہ قتل کے الزام میں گرفتار   پروین چوگلے نے  پولس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ضلع کے  ایس پی ڈاکٹر ارون کمار نے دی۔

اخبارنویسوں کو معلومات فراہم  کرتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ   پروین چوگلے مینگلور  کی ایک انٹرنیشنل ائیرلائن کا اسٹاف ہے، جہاں مقتولہ  آئناز بھی ملازمت کرتی تھی۔ چوگلے کو 14 نومبر کو اُڈپی او ربیلگاوی پولس کی مشترکہ اور خفیہ کاروائی میں  دھر دبوچا گیا اور پوری چھان بین کے بعد اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور ایڈیشنل سول جج اور فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج شیام پرکاش نے اسے 28 نومبر یعنی 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔

 ایس پی نے بتایا  کہ ملزم چوگلے نے اعتراف کیا  ہے کہ 12 نومبر کو قتل کا ہدف اس کی کیبن ساتھی ایئر ہوسٹس آئناز تھی لیکن جب اس کی والدہ حسینہ (46)، بہن افنان (23) اور بھائی عاصم (12) وہاں پہنچ گئے  اور آئناز کو بچانے کی کوشش کی تو   ان پر بھی  حملہ کردیا۔ ایس پی نے بتایا کہ  آئناز کے ساتھ گھر کے دیگر لوگوں کو مارنے کی دوسری وجہ  شواہد کو مٹانا بھی تھا اوراس کی  ایک  وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ایک  کو مارنے پر شک اسی کی طرف جانے کا اندیشہ تھا اس لئے سبھی کو ماردیا تاکہ اس کی طرف  شک  کی سوئی نہ جاسکے۔

حملہ آور نے آئناز  کی دادی حاجرہ   پر بھی وار کیا  لیکن  وہ ٹائلٹ میں گھس کر بچ گئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار کے مطابق تفتیش کے دوران جرم کے محرکات کا پتہ چل جائے گا اور ملزم کے ذریعہ استعمال کیا گیا ہتھیار بھی جلد ہی ضبط کرلیا جائے گا۔

ایس پی نے بتایا کہ  ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اس  نے  جرم کی کارروائی کے لئے  پہلے سے منصوبہ  بنارکھا تھا اور طے شدہ منصوبہ کےتحت اس نے   یہ واردات انجام دی ۔اخبارنویسوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ایس پی نے واضح کیا کہ  بہت سارے دیگر سوالوں کے جوابات تفتیش کے بعد  ہی  سامنے آئیں گے۔

ایس پی نے بتایا کہ پروین منگلورو میں کیبن کریو کے طور پر کام کر رہا تھا اور اس کا تعلق مہاراشٹر کے سانگلی سے  ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ  ملزم پروین شادی شدہ ہے، مگر اس تعلق سے مزید کریدنے پر ایس پی نے  تفصیلات نہیں بتائی کہ آیا اس نے  کسی مسلم خاتون سے شادی کرکے  اُسے ہندو بنایا تھا  اور کیا اس کے دو بچے بھی ہیں اور کیا وہ مینگلور میں رہتے ہیں ۔

ایس پی نے ایک اور سوال کے جواب میں بھی  اتناہی بتایا کہ  پولیس نے ابھی تک مہاراشٹرا   پولیس سے اس کے سروس ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ پہلے  پولس فورس میں تھا یا نہیں ۔البتہ ایس پی نے بتایا کہ "ہمارے پاس دستیاب معلومات کے مطابق اس نے سی آئی ایس ایف(پولس   سیکورٹی گارڈ) یا کسی دوسری سروس میں خدمات انجام نہیں دی ہیں"۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...