بھٹکل 11؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل مین روڈ پر اربن بنک کے سامنے سڑک کنارے واقع ایک فروٹ کی دکان میں کل رات کومچھرماراگر بتی کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس سے دکان کے ساتھ ساتھ پھل اور پھلوں کے باکس بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔
آگ سے تباہ ہونے والی دکان ابوذر کالونی کے رہنے والے محبوب علی کی ہے۔انہوں نے مچھروں کو بھگانے کے لئے دکان میں مچھر مار اگربتی جلارکھی تھی۔ حادثاتی طور پر اگربتی کی وجہ سے دکان کے تارپال میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے ہزاروں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ہیسکام کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی جس میں اطراف میں موجود عوام نے بھی حصہ لیا۔