بھٹکل میں اے سی بی ،ڈی وائی ایس پی شریکانت نے عوام سے وصول کی  شکایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2020, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍جنوری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران کی طرف سے ہونے والی بدعنوانی ، ہراسانی ، پریشانی کے متعلق عوام کی طرف سے اترکنڑا ضلع بدعنوان انسداد دستہ (اے سی بی ) کے ڈی وائی ایس پی شریکانت نے شکایات وصول کیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی طرف سے شکایات وصول کی گئی ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے وضاحت طلب کریں گے۔ پھر اس کے بعد اصول و ضوابط کے مطابق کیا کچھ کارروائی ممکن ہے وہ سب ہم کریں گے۔ کسی بھی سرکاری محکمہ جات کے افسر ان عوام سے کام کے سلسلےمیں رشوت کی مانگ کرتے ہیں تو اے سی بی کو شکایت دے سکتےہیں۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ شکایت دینے کےلئے کسی سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...