کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر ابوظہبی میں نئی پابندیاں

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2021, 11:34 AM | خلیجی خبریں |

دبئی،12؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ابوظہبی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق 15 جون سے ابوظہبی میں خریداری مراکز، مالز، ریستوران، کیفے اور دیگرعوامی مقامات پر صرف ایسے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی  جنہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہو  یا ان کا کورونا ٹیسٹ منفی ثابت ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق  یہ پابندیاں عوامی پارک، ہوٹلوں ،جم ، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں پر بھی لاگو ہوں گی۔ان تمام مقامات پر جانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انھوں نے کورونا ایپ کے ذریعے ویکسین کروا لی ہے یا حال ہی میں انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کا نتیجہ منفی رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن یا ٹیسٹ کی تاریخ بھی واضح ہونا ضروری ہے۔موبائل فون پر ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین لگانے کے بعد یا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہونے پر سبز رنگ سے واضح کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جس شخص نے ویکسین نہیں کروائی ہو گی اسے موبائل ایپ پر سبز رنگ برقرار رکھنے کے لیے ہر تین دن بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ ویکسین لگوانے والا شخص 30 دن بعد ٹیسٹ کروائے گا۔متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 6 جون سے براہ راست تقاریب اور سماجی سرگرمیوں اور شادیوں میں شرکت صرف ان افراد تک محدود ہوگی جو یہ ثابت کرسکیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی خوراک لے لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...