آئی پی ایل 2020: عبد الصمد کی شاندار شروعات پرعرفان اور عمر عبداللہ نے کیا خوشی کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2020, 9:30 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کے رہنما عمر عبد اللہ نے ٹوئٹ کرکے جموں وکشمیر رنجی کرکٹ ٹیم کے رکن اور سنرائزرس حیدرآباد کے نئے کھلاڑی عبد الصمد کی انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) میں دھماکہ دار شروعات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'عبد الصمد نے جموں وکشمیر کرکٹ برادری میں ایک اور تاج شامل کیا ہے، جو ان کے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے، میں ان کی طویل مدت کے کیریئر کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقینی طور پر امید ہے کہ عبد الصمد کا آئی پی ایل کھیلنا جموں و کشمیر کی نوجوان نسلوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرے گا۔

18 سالہ عبد الصمد جموں و کشمیر کے آئی پی ایل کھیلنے والے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ڈیبیو کرتے وقت صمد نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 7 گیندوں پر 12 رن بنائے۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 20 لاکھ روپے کی بیس قیمت میں خریدا ہے۔ اس سے قبل راسخ سلام ڈار اور پرویز رسول بھی آئی پی ایل میں میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے علاوہ پچھلے سال منظور ڈار بھی ٹورنامنٹ میں شامل تھے لیکن انہیں پنجاب کنگز الیون کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

اسی دوران عمر عبد اللہ نے صمد کی آئی پی ایل میں کیپ دی جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جموں وکشمیر کے ایک اور نوجوان نے آئی پی ایل کی کیپ حاصل کی، امید ہے کہ ان کا کیریئر اچھی ترقی کرے گا'۔ واضح رہے کہ دہلی کے خلاف میچ میں صمد نے 7 گیندوں پر 12 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جس میں 1 چوکا اور 1 چھکا شامل تھا۔ صمد کا ایک چھکا اتنا لمبا تھا کہ یہاں تک کہ تبصرہ نگار بھی اچھل پڑے۔ عبد الصمد اس وقت 18 سال کے ہیں۔ سال 2019 میں صمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ صمد نے اب تک 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 112 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 592 رنز بنائے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اب تک 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک صمد نے اس دوران 11 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 240 رنز بنائے ہیں۔ عبدالصمد ٹیم کے لئے پارٹ ٹائم لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔ جب عبدالصمد بیٹنگ کرنے آئے تو حیدرآباد کا اسکور 17.5 اوورز میں 144 رنز تھا۔ یعنی جب صمد کریز پر آئے تو سن رائزرس کے پاس اننگز سے 13 گیندیں باقی تھیں۔ عبد الصمد کو ان میں سے 7 گیندوں پر کھیلنا پڑا۔ صمد نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...