بھٹکل میں ڈینگی سے دولوگوں کی موت کے بعد کاروار سے تشریف فرما محکمہ صحت کے عملے نے کیا ماوین کُوروے پنچایت علاقے کا دورہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2023, 7:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 24 / اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل  میں ڈینگی بخار سے دولوگوں کی موت کے بعد  محکمہ صحت کے افسران اور عملے نے  ماوین کوروے پنچایت علاقہ کا دورہ کیا  اور ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے۔
    
ضلع ملیریا کنٹرول آفیسر (ڈی ایم او) نے بھٹکل تعلقہ اسپتال  پہنچ کر پرائمری ہیلتھ اور کمیونٹی ہیلتھ افسران سے بات چیت کی اور ڈینگی پر روک لگانے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ ماوین کوروے پنچایت میں واقع 1172 گھروں کے  ساتھ ساتھ  شہر اور دیہی علاقوں میں مسلسل تین دن تک سروے کا کام پورا کرنے اور گھر گھر پہنچ کر پاکی صفائی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ جن مقامات پر گندا پانی جمع ہو رہا ہے وہاں ہائپو کلورائٹ سولیوشن چھڑکنے کی ہدایت دی ۔ 
    
اس کے بعد انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ماوین کوروا کے بندر اور اطراف کے علاقے کا معائنہ کیا ۔  اور وہاں پر جگہ جگہ نالوں میں ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں ہائپو کلورائٹ سولیوشن چھڑکنے کے علاوہ سڑک کنارے واقع ناقابل استعمال کنووں اور اس کے اطراف میں گندے پانی جمع ہونے اور ناقابل برداشت بدبو ہونے جیسی صورتحال کا معائنہ کیا ۔ جس کے بعد پنچایت کو ایسے کنویں بند کروانے کی تحریری ہدایت دینے کے لئے کہا ۔ 
    
اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈینگی کے مشتبہ معاملے سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت کی طرف سے اس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں ۔ مشتبہ ڈینگی کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت کے معاملے کو محکمہ صحت نے  بہت سنجیدگی سے لیا ہے ۔ اب محکمہ صحت کے افسران ، عملہ اور آشا کارکنان کے اشتراک سے ڈینگی کے  مشتبہ معاملے جن علاقوں میں پائے جاتے ہیں، وہاں پہنچ کر عوام کے اندر احتیاطی تدابیر اور پاکی صفائی کے تعلق سے بیداری لانے کی مہم چلائی جائے گی ۔ 
    
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ 2014 میں بھی بندر علاقے میں 80 سے زائد ڈینگی بخار کے معاملے سامنے آئے تھے ، مگر اس میں کسی  کی موت واقع نہیں ہوئی تھی ۔ اب پھر اسی علاقے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پس منظر میں محکمہ ماہی گیری کے تعاون سے گندے پانی کو جمع ہونے سے روکنے اور بہاو کو تیز تر کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ شہری علاقے میں ٹی ایم سی کو فوگنگ کرنے کی بھی ہدایت دی جا رہی ہے ۔ 
    
محکمہ صحت کے افسر اور عملے کے دورہ میں محکمہ ماہی گیری اور پنچایت کے افسران موجود نہ رہنے پر عوام نے سخت ناراضگی جتائی ۔ 
    
اس موقع پر تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات سے متعلق عملہ کے علاوہ رمیش کھاروی، گووند کھاروی جیسے مقامی لیڈران بھی موجود تھے ۔

  یاد رہے کہ گذشتہ روز  ماوین کوروے پنچایت حدودکے بندر کا ایک نوجوان اُڈپی کے ایک  پرائیویٹ اسپتال میں  ڈینگی کے بخار سے چل بسا تھا، اس کے اگلے ہی روز بھٹکل میونسپل حدود کے قاضیا اسٹریٹ کے ایک بزرگ شخص کا بھی ڈینگی سے انتقال ہوگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...