بھٹکل: کورونا کے 78 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر روانہ کیا گیا گھر ؛ کورنٹائن کو لے کر وائرل ہوئی وڈیو پرتنظیم نے ظاہرکی تشویش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th July 2020, 3:40 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کوویڈ کئیر سینٹرمیں ایڈمٹ 83 لوگوں میں سے آج جمعہ کو 64 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، اسی طرح بھٹکل سرکاری تعلقہ اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے 14 لوگوں کو بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔ 

اُدھر دوسری طرف آج جمعہ کو بھٹکل میں مزید نو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس میں  ایک مضافاتی پولس تھانہ کا 39 سالہ    پولس اہلکار بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اہلکار کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی وجہ سے  پولس تھانہ کو  سیل ڈاون کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری اسپتال کے 58 اور 59 سال  کے  دو لوگوں کے اہلکاروں کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے۔

دبئی سے آنے والوں کا کورنٹائن:   7 جولائی کو دبئی سے جو 178 مسافر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھٹکل پہنچے تھے، انہیں تنظیم کی کوششوں سے بھٹکل میں ہی کورنٹائن  کیا گیا ہے، 103 لوگوں کوعلی پبلک اسکول اور 78 لوگوں کو ہوٹل کولا پیراڈائز میں رکھا گیا  ہے۔  چونکہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ غیر ممالک سے آنے والوں کے لئے 14 دن کا  سرکاری کورنٹائن  لازمی ہے، اس بنا پر تنظیم کی طرف سے ضلعی انتٖظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورنٹائن میں رہنے والے تمام لوگوں کے سیمپل نویں، دسویں اور گیارہویں دن لئے جائیں گے اور 14 دن کے اندر رپورٹ نیگیٹیو آنے پر گھر روانہ کیا جائے  گا۔

مگر آج جمعہ کو ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس بات پر ناراضگی ظاہر کی گئی تھی کہ اسکول میں کورنٹائن لوگوں کی دیکھ ریکھ کے لئے کوئی نہیں آرہا ہے اور دس دن ہورہے ہیں ابھی تک تھوک کے سیمپل نہیں لئے گئے ہیں۔

وائرل وڈیو پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے تحت نویں، دسویں اور گیارہویں دن تھوک کے سمپل لئے جائیں گے اور کاروار لیباریٹری  جانچ کے لئے روانہ کئے جائیں گے، اسی کے تحت آج ہوٹل کولا پیرادائز میں موجود 78 لوگوں میں سے 27 لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے جاچکے ہیں، اسی طرح کل سنیچر اور اتوار کو بھی  لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنے ہیں اور منصوبہ کے تحت 14 دن میں رپورٹ موصول ہونے پر تماموں کو گھر روانہ کیا جانا ہے۔ تنظیم جنرل سکریٹری نے بتایا کہ اس بات کی اطلاع کورنٹائن میں موجود لوگوٓں کو پہلے ہی بتائی جاچکی ہے، علاوہ ازیں تنظیم کے تین کارکنان ہر روز کورنٹائن سینٹر میں موجود رہتے ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے بھی تین چار ذمہ داران ہمیشہ وہیں پر  موجود رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کورنٹائن سینٹر میں تنظیم کی طرف سے کھانے پینے اور رہنے وغیرہ  کا بہترین نظم کیا گیا ہے، اس کے باوجود بعض لوگوٓں کی جانب سے  وڈیوبناکر وائرل کرنے  اور تنظیم کی طرف سے بے لوث خدمات انجام دینے والے کارکنوں کی دل آزاای کرنے پر جنرل سکریٹری نے  نہایت تشویش کا اظہار کیا  ہے۔ اس تعلق سے تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُُنیری صاحب نے علی پبلک اسکول پہنچ کر کورنٹائن میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی ہے  اور  تنظیم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے تعلق سے تمام لوگوں کو  آگاہ بھی کرایا  ہے اور بعض لوگوں کے اندر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...