اب مہاراشٹرا سے اُترکنڑا پہنچ رہا ہے کورونا؛ ہوناور میں چار، منڈگوڈ میں دو اور بھٹکل میں ایک سمیت ایک ساتھ ضلع میں سات کورونا معاملے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 1:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/مئی (ایس اونیوز)  پہلے گلف پھر مینگلور اور اب مہاراشٹرا کانام سامنے آرہا ہے جہاں سے کورونا وائرس ضلع اُترکنڑا میں داخل ہورہا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ آج پیر کو ایک ساتھ ضلع اُترکنڑا میں سات کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس میں  ہوناور سے تعلق رکھنےوالے چار، منڈگوڈ سے دو اور بھٹکل سے ایک سمیت جملہ سات لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے اور یہ تمام مہاراشٹرا سے   ضلع میں داخل ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں داخل ہوتے ہی انہیں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا اور تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، جن کی رپورٹ کل اتوار شام کو موصول ہوئی، مگر آج پیر کو سرکاری سطح پر اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خبر ملی ہے کہ ہوناور میں جن چار لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے،وہ ایک  ہی فیملی کے لوگ ہیں  ، بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق   ہوناور کے ماگوڈ سے ہے ، لیکن ان چاروں  کوبی سی ایم ہوسٹل میں   کورنٹائن  کرکے  ان کے تھوک کےسیمپل جانچ کےلئے روانہ کردئے گئے تھے، جن کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹو آئی ہے۔تازہ اطلاع کے مطابق ان چاروں کوپہلے ہوناور سرکاری اسپتال میں لے جانے کے بعد چاروں کو کاروار کیمس میں روانہ کیا گیا ہے۔

اُدھر منڈگوڈ سے ملی اطلاع کے مطابق آج پیر کو وہاں  جن دو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، وہ منڈگوڈ سے سات کلو میٹر دور واقع  بڈی گیرا دیہات کے رہنے والے ہیں، ممبئی میں محنت مزدوری کرکے گذرا کررہے تھے، لاک ڈاون کے بعد واپس منڈگوڈ آئے تھے، مگر انہیں بھی منڈگوڈ میں داخل ہوتے ہی سرکاری کورنٹائن میں رکھا گیا تھا، جن کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بھٹکل کے جس 27 سالہ نوجوان کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، اُسے مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں کورنٹائن  کیا گیا تھا (رپورٹ رات کو ہی شائع ہوچکی ہے) آج اس نوجوان کی رپورٹ کی بھی سرکاری طور  پر تصدیق کی گئی ہے۔

آج ضلع میں کورونا کے سات معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اُترکنڑا میں کورونا کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہوگئی ہے جس میں صرف بھٹکل سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 41ہے ۔  یاد رہے کہ  ان میں سے 11 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اس طرح ضلع میں 37 کیسس ایکٹیو ہے۔

 

اس خبر سے منسلک پہلے شائع کی گئی خبر:

کیا بھٹکل میں پھر کورونا پوزیٹو کا معاملہ سامنے آیا ؟ کہاں سے آیا تھا یہ نوجوان ؟

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...