اُترکنڑا میں آج کورونا کے 64 معاملات؛ بھٹکل کے مضافاتی علاقوں میں بڑھ رہے ہیں کوویڈ کیسس؛ کائیکنی میں ایک کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2020, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22 جولائی (ایس او نیوز) آج بدھ کو ضلع اُترکنڑا میں کوویڈ کے 64 معاملات درج ہوئے ہیں جس میں  کاروار میں 21، ہلیال میں 16، کمٹہ میں 11، بھٹکل میں 11، منڈگوڈ میں 2 اور سداپور میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک وقت تھا جب بھٹکل کے شہری علاقوں سے ہی کورونا کے معاملات سامنے آرہے تھے مگر اب معاملہ اُلٹ گیا ہے اور بھٹکل کے مضافاتی علاقوں سے کورونا کے کیسس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھٹکل کے گیارہ معاملوں میں آج کائیکنی میں ایک 65 سالہ شخص کی موت بھی ہوئی ہے جس کی رپورٹ کوویڈ۔19 آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ  منڈلی سے  دو مٹھلی سے دو، بیلکے سے دو، بھٹکل ٹاون سے دو اور سرپن کٹہ، جالی سے ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے بھٹکل میں دس لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق کی ہے۔ بھٹکل سب ڈیویژن اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق آج بدھ کو  بھٹکل کے 158 اور ہوناور کے  41 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو بھی آئی ہے۔

دبئی سے آکر کورنٹائن مکمل کرنے والوں کو بھیجا گیا گھر:  8 جولائی کو دبئی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جو 178 لوگ بھٹکل پہنچے تھے ان میں سے 78 لوگوں کو ہوٹل کولا پیراڈائز ،95 کو علی پبلک اسکول اور دیگر 5/6 لوگوں کو انجمن کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا، آج 14 دن کا کورنٹائن مکمل کرنے کے بعد ان سبھوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔  پتہ چلا ہے کہ ان میں سے  قریب 140 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آچکی ہے، البتہ کئی دیگر لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ گھر بھیجے گئے تمام لوگوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اگلے سات دنوں تک اپنے اپنے گھروں میں ہی کورنٹائن کریں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اس تعلق سے آج صبح بھٹکل تحصیلدار  ایس روی چندرا نے علی پبلک اسکول پہنچ کر کورنٹائن کرنے والوں سے ملاقات کی تھی اور بتایا تھا کہ یہاں سے جانے کے بعد اپنے اپنے گھروں میں کورنٹائن کریں، انہوں نے اس بات کی بھی یقین دھانی کرائی تھی کہ آج جن لوگوں کے رپورٹس نہیں آئے ہیں، اُن سب کے  رپورٹس   اگلے ایک دو دن میں آجائیں گے ۔

96 لوگ صحت مند ہوکر اسپتال سے ڈسچارج:   بھلے ہی کورونا پوزیٹیو کے معاملات دن بدن بڑ ھ رہے ہوں، لیکن لوگ صحت مند ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کی تعداد بھی کم نہیں ہے، آج ایک ہی دن 96 لوگ صحت یاب ہوکر کوویڈ کیر سینٹر یا اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ سے 29،  یلاپور سے 22، کاروار سے 18، ہوناور سے 15، بھٹکل سے 5، انکولہ ، سرسی اور ہلیال سے دو دو لوگوں کی رپورٹس نیگیٹیو آنے کی بنیاد پر  آج اپنے اپنے گھر پہنچ  چکے  ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک اُترکنڑا میں کورونا کے 1335 معاملات درج ہوئے ہیں جس میں سے اب تک 616 لوگ صحت مند ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں، 13 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں، جبکہ ابھی بھی 706 کورونا کے کیسس ایکٹیو ہیں اور انہیں  یا تو کوویڈ کیر سینٹرس یا اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...