شیموگہ میں میلادالنبی کے جلوس کے دوران سنگ باری - امتناعی احکامات جاری - 60 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 6:33 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 3 / اکتوبر (ایس او نیوز) شیموگہ کے مضافات راگی گُڈے میں میلاد النبی کے جلوس کے دوران سنگ باری اور توڑ پھوڑ کے بعد حالات جو کشیدہ ہوگئے تھے اس پر قابو پایا گیا ہے مگر احتیاطی طور پر شہر میں دفعہ 144  کے تحت امتناعی احکامات جاری ہیں ۔
    
خیال رہے کہ اس سے قبل راگی گڈے کے حدود میں امتناعی احکامات لاگو کیے گئے تھے، مگر فرقہ وارانہ تناو کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً اس کا دائرہ پورے شیموگہ شہر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔  شہر میں امن و امان بنائے رکھنے کے مقصد سے محکمہ پولیس کے طرف سے ضلع انتظامیہ سے امتناعی احکامات نافذ کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ 
    
پولیس سپرنٹنڈنٹ کا بیان : ضلع ایس پی متھن کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سنگ باری کے معاملے میں اب تک 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک کار، ایک آٹو رکشہ اور دو بائکس کو نقصان پہنچا ہے ۔ سات گھروں پر پتھراو کیا گیا تھا ۔ آدھے گھنٹے میں حالات پر قابو پایا گیا تھا ۔ شیموگہ کے دوسرے علاقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ عوام کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ 
    
راگی گڈا میں حفاظتی ذمہ داری ادا کرنے کے لئَے آر اے ایف ، کے ایس ار ایف، ڈی اے آر کی ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں ۔ اس علاقے گزرنے والی موٹر گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنک کی جا رہی ہے ۔ مشتبہ انداز میں گھومنے یا اس علاقے سے باہر کے افراد ہونے کا شک پیدا ہونے پر ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ امتناعی احکامات جاری کرنے کے فوراً بعد گاندھی بازار علاقے میں احتیاطی طور پر پولیس نے دکانداروں کو اپنی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی تھی ۔ نہرو روڈ پر بھی دکانیں بند رکھی گئیں ۔
    
کانگریس اور بی جے پی میں زبانی جھڑپ : شیموگہ میں میلاد النبی کے جلوس کے وقت پتھراو کے بعد پولیس نے جو لاٹھی چارج کیا تھا اس تعلق سے کانگریس اور بی جے پی میں تکرار شروع ہوگئی ہے ۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بی جے پی والوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ "بنیاد پرستوں کو رہا کرنے والے وزیر اعلیٰ، معصوم کہتے ہوئے کلین چٹ دینے والے وزیر داخلہ ، ذہنی توازن بگڑے ہوئے شخص کی طرح بیان دینے والے ضلع انچارج یہ بتائیں کہ شیموگہ میں اگر فساد نہیں ہوا تھا تو پھر کیا ہوا تھا ۔"
    
وزیر داخلہ کا رد عمل : ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے بتایا کہ میلاد النبی کے جلوس کے دوران سنگ باری کی مجھے خبریں ملی ہیں مگر اس جلوس میں چاقو چھری استعمال ہونے کی مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بیانات دینے والے دیتے رہتے ہیں ۔ ہم نے باہری لوگوں کو شیموگہ میں داخل ہونے نہیں دیا ہے ۔ اس سے پہلے وہاں پر کیا کچھ ہوا تھا یہ سب کو معلوم ہے ۔ احتیاطی طور پر شیموگہ میں سخت چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ ریاست میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعات کے لئے موقع نہیں دیا جائے گا ۔ 
    
غیر قانونی سرگرمیاں برداشت نہیں ہوں گی : ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے شیموگہ کے واقعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہبی تقریب میں رکاوٹ ڈالنے، سنگ باری کرنے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو ہماری حکومت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی ۔ 
    
وزیر مدھو بنگارپّا کا بیان :شیموگہ ضلع انچارج وزیر مدھو بنگارپّا نے شرپسندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا شیموگہ میں ہوئے واقعہ پر اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...