کاروار ریلوے اسٹیشن پر ایکسپرس ٹرین سے 6کے جی گانجہ ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd October 2019, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:03؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ممبئی سے منگلورو چلنے والی ایکسپرس ٹرین میں سپلائی کئے جارہے 6کلوگرام گانجہ کو کاروار ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولس نے ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ٹرین جیسے شیرواڑ ریلوے اسٹیشن پہنچی ریلوے محافظ دستہ کے کانسٹبل سجیر معمول کے مطابق  معائنہ کررہے تھے، اسی دوران انہیں  ایک ایسی تھیلی نظرآئی جو عام طورپر فوجی استعمال کرتے ہیں، تھیلی کےمتعلق دیگر مسافروں سے پوچھاکہ یہ کس کی تھیلی ہے تو ہرایک نے کہاکہ یہ ہماری نہیں ہے۔ کانسٹبل کا شک گہرا ہواتو ساتھی پولس کو لےکر تھیلی کھولی تو گم ٹیپ سے لپٹا ہوا ایک چھوٹاسا ڈبہ نظر آیا۔ اسی وقت اعلیٰ افسران کو جانکاری دی گئی ۔ جائے وقوع پہنچے دستہ کے انسپکٹر ونودکمار ، کانسٹبل ایچ سی کولور اور سی ٹی نریندر نے تھیلی دفتر لا کر کھولا تو اس میں 60روپئے قیمت مالیت کا6کے جی گانجے کا پتہ چلا۔ اس کے بعد کاروار دیہی پولس کو معاملہ منتقل کیاگیا ،جہاں کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ٹرین بھٹکل پہنچی تو یہاں بھی کڑی نگرانی کے ساتھ جانچ کی گئی ملزموں کا پتہ لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں مگر ابھی تک کسی ملزم کا پتہ نہیں چلاہے۔ مختلف ریلوے اسٹیشنوں میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ جاری ہے۔ آئندہ دنوں میں اسی طرح کے سخت جانچ و تفتیش کرتےہوئے ملزموں کا پتہ چلانے کی آر سی ایف انسپکٹر پی  ونود کمار نے جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...