منگلورو میں تلواروں سے دھمکا کر شرپسند چار گائے چرا لے گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2019, 4:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو9/دسمبر (ایس او نیوز)موڈو شیڈے گرام پنچایت کی عمارت میں سو رہے ایک شخص کو تلواروں سے دھمکا کر وہاں موجود چار گائیں چرا لے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ چرائی گئی گائیں موڈو شیڈے کے رہنے والے کیشوا جوگی کی ملکیت تھیں۔ جوگی ڈیری کے کاروبارکے ذریعے اپنی زندگی گزر بسر کرتا ہے۔ لیکن پتہ چلا ہے کہ گزشتہ دوسال کے عرصے میں کیشوا جوگی کی پالی ہوئی 9گائیں چرالی گئی ہیں۔ 

مویشی چوری کے تازہ واقعے کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ کیشوا جوگی کی چار گائیں گزشتہ دو دن سے اپنے باڑے میں واپس نہیں لوٹی تھیں اور پاس ہی پنچایت بلڈنگ کے قریب گھاس چرتی رہی تھیں۔ پنچایت بلڈنگ کے احاطے میں سونے والے ایک شخص نے 8دسمبر کی رات 3بجے کے قریب دیکھا کہ ایک آٹو رکشہ پنچایت عمارت کے پاس چکر لگا کر نکل گیا۔ پھر 3.30بجے دو موٹر کاریں وہاں پہنچیں۔ اس میں سے سات افراد اترے اورانہوں نے تلواریں دکھا کر وہاں سونے والے شخص کودھمکایا کہ وہ شور مچانے کی کوشش نہ کرے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے یک زائیلو ر میں دو گایوں اور دو بچھڑوں کو ٹھونس دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ چرائی گئی ان گایوں کی قیمت 75ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

قریب میں لگے ہوئے سی سی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس مجرموں کو پہچاننے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...