ہم اقلیتوں کے خلاف پیدا کی جا رہی نفرت کو شکست دینے کے لیے ساتھ آئے ہیں، اپوزیشن اتحاد کا اجتماعی قرارداد

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2023, 10:13 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بینگلورو،18/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) ’اِنڈیا‘ یعنی اپوزیشن اتحاد میں شامل 26 پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخاب میں دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کی دوسری میٹنگ بینگلورو میں ہوئی جس کے بعد پریس کانفرنس میں سرکردہ لیڈران نے مرکز کی مودی حکومت اور اس کی عوام مخالف پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لوک سبھا انتخاب 2024 میں اسے شکست دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اس درمیان ’اِنڈیا‘ (اپوزیشن اتحاد) سے جڑی سبھی 26 پارٹیوں نے ایک اجتماعی قرارداد جاری کیا ہے جس میں بہت اہم باتیں درج ہیں۔

ہم، ہندوستان کی 26 پروگریسیو پارٹیوں کے دستخط کنندہ لیڈر، آئین میں موجود ہندوستان کے نظریات کی حفاظت کے لیے اپنا عزم ظاہر کرتے ہیں۔ ہمارے جمہوریہ کے کردار پر بی جے پی کے ذریعہ منظم طریقے سے سنگین حملہ کیا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے اہم موڑ پر ہیں۔ ہندوستانی آئین کے بنیادی ستون (سیکولر جمہوریت، معاشی خود مختاری، سماجی انصاف اور وفاقیت) کو منظم طریقے سے اور خطرناک طور پر کمزور کیا جا رہا ہے۔

ہم منی پور کو تباہ کرنے والی انسانی بحران پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کی خاموشی حیران کرنے والی ہے۔ منی پور کو امن اور صلح کے راستے پر واپس لانے کی فوری ضرورت ہے۔ ہم آئین اور جمہوری طور سے منتخب ریاستی حکومتوں کے آئینی اختیارات پر جاری حملے کا مقابلہ کرنے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری سیاست کے وفاقی ڈھانچے کو قصداً کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں میں گورنرس اور لیفٹیننٹ گورنرس کے کردار سبھی آئینی پیمانوں سے زیادہ رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے ذریعہ سیاسی حریفوں کے خلاف ایجنسیوں کا کھلم کھلا غلط استعمال ہماری جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے۔ غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کی جائز ضرورتوں اور حقوق کو مرکز کے ذریعہ فعال طور سے نامنظور کیا جا رہا ہے۔

ہم ضروری اشیا کی لگاتار بڑھتی قیمتوں اور ریکارڈ بے روزگاری کے سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنے کے اپنے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ ڈیمونیٹائزیشن اپنے ساتھ ایم ایس ایم ای اور غیر منظم سیکٹرس میں انجان تباہی لے کر آیا، جس کے نتیجہ کار ہمارے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری آئی۔ ہم پسندیدہ دوستوں کے ہاتھ ملک کی ملکیت کی لاپروائی سے فروخت کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں ایک مضبوط اور اسٹریٹجک عوامی سیکٹر کے ساتھ ساتھ ایک مقابلہ آرا اور پھلتے پھولتے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ایک غیر جانبدار معیشت کی تعمیر کرنی چاہیے، جس میں انٹرپرائز کے جذبہ کو فروغ دیا جائے اور توسیع کرنے کا ہر موقع دیا جائے۔ کسان اور زرعی مزدور کی فلاح کو ہمیشہ اولین ترجیح ملنی چاہیے۔

ہم اقلیتوں کے خلاف پیدا کی جا رہی نفرت اور تشدد کو شکست دینے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔ خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور کشمیری پنڈتوں کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے، سبھی سماجی، تعلیمی اور معاشی طور سے پسماندہ طبقات کے لیے ایک غیر جانبدارا نہ سماعت کا مطالبہ کرتے ہیں، اور پہلے قدم کی شکل میں ذات پر مبنی مردم شماری کو نافذ کریں۔

ہم اپنے ساتھی ہندوستانیوں کو نشانہ بنانے، ظلم کرنے اور دبانے کے لیے بی جے پی کی منصوبہ بند سازش سے لڑنے کا عزم لیتے ہیں۔ نفرت کی ان کی زہریلی مہم نے برسراقتدار پارٹی اور اس کے تخریب کاری نظریہ کی مخالفت کرنے والے سبھی لوگوں کے خلاف نفرت آمیز تشدد کو جنم دیا ہے۔ یہ حملے نہ صرف آئینی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بلکہ ان بنیادی اقدار کو بھی تباہ کر رہے ہیں جن پر ہندوستانی جمہوریہ کا قیام ہوا ہے، یعنی آزادی، برابری اور بھائی چارہ اور انصاف- سیاسی، معاشی اور سماجی۔ ہندوستانی تاریخ کو از سر نو لکھ کر عوامی گفتگو کو آلودہ کرنے کی بی جے پی کی بار بار کوشش سماجی خیر سگالی کی بے عزتی ہے۔

ہم ملک کے سامنے ایک متبادل سیاسی، سماجی اور معاشی ایجنڈا پیش کرنے کا عزم لیتے ہیں۔ ہم حکومت کے جوہر اور انداز دونوں کو بدلنے کا وعدہ کرتے ہیں، جو زیادہ مشاورت پر مبنی، جمہوری اور شریک کار ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...