اترکنڑا میں 2219راشن کارڈس کو کیا گیا رد، 5.64لاکھ روپئے بطور جرمانہ وصول: بھٹکل میں بھی 142لوگوں کے کارڈس رد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2020, 12:42 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍نومبر(ایس اؤ نیوز) محکمہ تغذیہ اور شہری سپلائی کی جانب سے نااہل راشن کارڈ کا پتہ لگانےکی کارروائی جاری ہے، فی الحال اب تک ضلع میں 2219راشن کارڈ رد کئے جاچکے ہیں اور متعلقہ افراد سے 564363روپئے بطور جرمانہ وصول کئے جانے کی جانکاری موصول ہوئی ہے۔

10جون کو محکمہ تغذیہ کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے سرکلر جاری کرتے ہوئے جعلی راشن کارڈ رکھنے والوں  سے کہا تھا کہ وہ اگلے ایک  مہینےکے اندر محکمہ کو واپس کریں۔ اگر ایک مہینےکی مہلت میں متعلقہ راشن کارڈ واپس نہیں کئے گئے تو ایسے لوگوں کا پتہ لگا کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ابھی تک ضلع میں 2219راشن کارڈ رد کئے جاچکے ہیں۔ جن میں 295سرکاری ملازمین کے راشن کارڈس بھی شامل ہیں۔ 291چار پہیہ سواری رکھنے والے اور 1633دیگر افراد شامل ہیں۔ رد کئے گئے راشن کارڈ والوں سے 564363روپئے جرمانہ کے طورپر وصول کئے گئے ہیں۔

 ضلع میں سب سےزیادہ جرمانہ کاروار تعلقہ میں265245روپئے وصول کئے گئے ہیں تو یہاں 2011جعلی راشن کارڈ کا پتہ لگایاگیا ہے۔ اسی طرح  ہلیال تعلقہ میں 676جعلی راشن کارڈ پائے گئےہیں۔ جہاں 40828روپئے بطورجرمانہ وصول کئے گئے۔جب کہ  جوئیڈا تعلقہ میں سب سے کم 20جعلی راشن کارڈ پائے گئے جہاں 14910روپئے جرمانہ حاصل کیاگیا ہے۔ضلع کے دیگر تعلقہ جات انکولہ تعلقہ میں 184جعلی راشن کارڈاور 45000روپئے جرمانہ۔ کمٹہ تعلقہ میں 117جعلی راشن کارڈ اور 43120روپئے جرمانہ ۔ ہوناور تعلقہ میں 158نااہل راشن کارڈ اور 68825روپئے جرمانہ ۔ بھٹکل تعلقہ میں 142جعلی راشن کارڈ اور 54260 روپئے  جرمانہ۔ سرسی تعلقہ میں 238جعلی راشن کارڈ اور 5200روپئے جرمانہ۔ سداپور تعلقہ میں 208جعلی راشن کارڈ اور 13475روپئے جرمانہ۔ منڈگوڈ تعلقہ میں 26نااہل راشن کارڈ اور 13000روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے جب کہ یلاپور تعلقہ میں کل 249جعلی راشن کارڈ کا پتہ چلا ہے لیکن یہاں کوئی جرمانہ وصول نہیں کیاگیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے نااہل راشن کارڈ وں کو پتہ لگانے کا کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...