اُترکنڑا میں بھی کورونا کے معاملات میں ہورہا ہے اضافہ کاروار کے 2افراد نکلے کووِڈ پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2020, 2:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،7؍جون (ایس او نیوز)ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے سنیچر کے دن شام کو جاری کیے گئے ہیلتھ بلیٹین کے مطابق کاروار سے تعلق رکھنے والے 2افراد کی جانچ رپورٹ کووِڈ پوزیٹیو نکلی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں میں سے ایک شخص بین الاقوامی ہوائی سفر سے یہاں پہنچا تھا جبکہ دوسر ی خاتون بیرون ریاست سے سفر کرکے لوٹی تھی۔قطر سے 22مئی کو سفر کرکے لوٹنے والا 34سالہ شخص اسی دن رات کو بنگلورو ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ وہاں اسے کوارنٹین کرتے ہوئے اس کے گلے سے تھوک کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ایک ہفتے تک کوارنٹین میں رکھنے اور رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد 30مئی کو بنگلورو سے نجی بس میں ہبلی آکر وہاں سے سرکاری بس کے ذریعے وہ 31مئی کوکاروار پہنچا تھا۔لیکن 3جون سے اس شخص کے اندر کووِڈ کی علامات ظاہر ہونے لگیں تو دوبارہ اس کے گلے سے سیمپل لے کر جانچ کے لئے بھیجا گیا اور وہ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔اس لئے اس شخص کو کِمس ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔

دوسری 16سالہ خاتون مہاراشٹرا سے نیتراوتی ٹرین کے ذریعے 4جون کوکاروار پہنچی تھی۔سنیچر کے دن اس کے سیمپل کی رپورٹ پوزیٹیو آئی جس کے بعد اس کو بھی کاروار میڈیکل کالج کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔