پہلے ٹی-20 مقابلے میں جنوبی افریقہ پر ہندوستان کی 8 وکٹوں سے جیت

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 10:43 AM | اسپورٹس |

ترواننت پورم،29؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)ارشدیپ سنگھ (32/3) سنگھ کی مہلک گیندبازی کے بعد سوریہ کمار یادو (50 ناٹ آؤٹ) اور لوکیش راہل (51 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بدھ کے روز پہلے ٹی- 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے سامنے 20 اوورز میں 107 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے ٹیم انڈیا نے 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی ٹی- ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے اپنی سوئنگ بولنگ سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو حیران کر دیا اور تین وکٹیں لے کر فتح کی بنیاد رکھ دی۔ سوریہ کمار اور راہل نے دوسری اننگز میں تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری استوار کرکے ہندوستان کو فتح دلائی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے 35 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، لیکن یہ ان کی ٹیم کی جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔

ٹیم انڈیا نے 107 کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ابتداء میں مشکلات کا سامنا کیا، جب کاگیسو رباڑا نے تیسرے اوور میں روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کیا اور ٹیم انڈیا پہلے چھ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 17 رنز بنا سکی۔ یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کا سب سے کم پاور پلے اسکور ہے۔پاور پلے کے بعد ویراٹ کوہلی (03) بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سوریہ کمار اور راہل نے تیسری وکٹ کے لیے 63 گیندوں میں 93 رنز کی شراکت قائم کرکے ہندوستانی اننگز کو رفتار دی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سوریہ کمار نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ راہل نے ان کا ساتھ دیا، دو چوکوں اور 56 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 51 رنز جوڑے۔

اننگز کے آغاز میں مشکلات سے دوچار راہل نے 36 گیندوں پر صرف 15 رنز بنائے تھے لیکن 10ویں اوور کی پانچویں گیند پر جیون دان پاکر اننگز کی رفتار بدل دی۔ اوپنر نے اگلی 20 گیندوں میں 36 رنز جوڑے اور ایک چھکا لگا کر ہندوستان کو جیت میں مدد دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا نے چار اوورز میں میڈن دے کر 16 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نارکھیا نے تین اوورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...