بھٹکل کورونا کا بارہواں معاملہ: کورونا سے متاثرہ لڑکی کو کیا گیا کاروار شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th May 2020, 11:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل مدینہ کالونی کی 18 سالہ لڑکی  جس کی کورونا رپورٹ  پوزیٹو آئی تھی، آج جمعرات شام کو کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) میں منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھٹکل کے تمام کورونا متاثرہ مریضوں کو کاروار بحریہ کے پتنجلی اسپتال میں لے جایا گیا تھا اور وہ تمام لوگ صحت یاب ہوکر واپس لوٹ چکے ہیں۔مگر اب کاروار کیمس میں  کورونا کے مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس وارڈ میں کورونا مریضوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ مزید کورونا کے مریض سامنے آتے ہیں تو اُنہیں بھی اسی کورونا کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جس 18 سالہ لڑکی   کو کورونا کے معاملے میں رپورٹ پوزیٹو آنے پر اب کاروار اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اُس کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی بھٹکل کے دیگر مریضوں کی طرح اپنی کورنٹائن کی میعاد مکمل کرکے   واپس آئے گی۔(انشاء اللہ)

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔