کیرالہ میں بی جے پی لیڈر کا قتل - پی ایف آئی کے 15 ملزمین کو سزائے موت

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2024, 11:45 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

کوچی،31 / جنوری (ایس او نیوز) کیرالہ کی ایک عدالت نے بی جے پی لیڈر رنجیت سرینواسن کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے ۔
    
ایس ڈی پی آئی کے اسٹیٹ سیکریٹری کے ایس شان کے قتل کے اگلے دن  یعنی دسمبر 2021 میں بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے اسٹیٹ سیکریٹری سرینواسن کا  قتل کیا گیا تھا   اس قتل کے معاملے  کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ماویلیکارا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ - 1 کی جج سری دیوی وی جی نے   ممنوعہ  پی ایف آئی سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کے خلاف  سزائے موت سنائی ۔ عدالت کے فیصلہ  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پرتاپ جی پڈیکل نے کہا کہ  "استغاثہ کی طرف سے پیش کیے گئے تمام ثبوتوں اور یہ واردات شاذ و نادر زمرے میں ہونے کی ہماری دلیل کو عدالت نے قبول کیا اور اس پس منظر میں 15 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔"  سزائے موت کے علاوہ دیگر جرائم کے لئے عدالت نے ان لوگوں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں 156 گواہوں سے جرح کی گئی ۔ استغاثہ نے ملزمین پر جرم ثابت کرنے کے لئے عدالت کے سامنے 1000 سے زائد دستاویزات اور 100 اشیاء پیش کیے ۔ عدالت نے جو سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے ، اس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کی بہت بڑی جیت ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ سرینواسن کو ایک بارہ رکنی ٹیم نے موت کے گھاٹ اتارا تھا اور اس واردات کے عینی شاہدین میں سرینواسن کی ماں ، اس کی بیوی اور اس کی چھوٹی بیٹی بھی شامل تھے ۔  سرینواسن کے قتل کو ایس ڈی پی آئی کے اسٹیٹ سیکریٹری کے ایس شان کے قتل کے خلاف کی گئی بدلے کی کارروائی سمجھا جاتا ہے ۔ سرینواسن کے قتل سے ایک دن قبل ہی شان کا قتل ہوا  تھا جس کے لئے آر ایس ایس کارکنان کو ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ۔ شان کے قتل کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...