دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 12:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط میں ’انڈیا اتحاد‘ کے تحت عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو اہم وجہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ ریاستی انچارج دیپک بابریا کے ساتھ تال میل نہ ہونا سمیت دیگر وجوہات کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اروندر سنگھ لولی اس سے پہلے بھی ایک بار کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جےپی میں شامل ہو چکے ہیں۔ بی جےپی میں رہتے ہوئے انہوں نے کچھ قابل اعتراض بیانات دئے تھےجس کے سبب کانگریس حامیوں میں ناراضگی پیدا ہو گئی تھی مگر انھیں دوبارہ کانگریس میں شامل کر لیا گیا۔ اب انہوں نے ’انڈیا اتحاد‘پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں کانگریس جس پارٹی کے خلاف تھی، لوک سبھا انتخابات میں اسی پارٹی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ لولی نے کہاکہ جنرل سکریٹری کی ہدایت پرمیں اروند کیجریوال کی گرفتاری کی رات سبھاش چوپڑااور سندیپ دیکشت کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر بھی گیا تھا، اس کے باوجود اروند کیجریوال میرے موقف خلاف تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی شدت! لو لگنے سے دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ افراد کی ہوتی ہے موت، ہندوستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کیا طلب، ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر ایکشن

آندھرا پردیش میں ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی سے متعلق ’ذاتی طور سے وضاحت‘ دینے کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو جمعرات کے روز طلب ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 4 جون کو ’انڈیا‘ کی حکومت بنے گی: ملکارجن کھرگے

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنا رہا ہے۔ کانگریس صدر یوپی کے ...

سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا

سپریم کورٹ نے بدھ (15 مئی) کو یو اے پی اے معاملے میں  دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پرکاستھ کو نیوز کلک میں چینی فنڈنگ ​​سے ہندوستان مخالف ...

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...