بھٹکل سے ایک پرائیویٹ ڈاکٹر سمیت مزید 15 مشکوک لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ؛ کورونا سے متاثرہ خاتون کو مینگلور منتقل کرنے کی ہورہی ہے تیاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2020, 12:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/ اپریل (ایس او نیوز)  آج بدھ کو بھٹکل کی ایک حاملہ خاتون کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اُس کی جانچ کرنے والی ایک ڈاکٹر سمیت قریب 15 لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی خبردی ہے کہ خاتون کے رابطے میں رہنے والے پانچ قریبی رشتہ داروں کو آج بدھ کو انجمن کورنٹائن سینٹر میں  الگ تھلگ بھی رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے جس ڈاکٹر نے کورونا سے متاثرہ خاتون کی جانچ کی تھی اُس کے بھی تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں، ساتھ ساتھ متاثرہ خاتون سے رابطہ میں رہنے والے دیگر دو لوگوں کے بھی سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں البتہ دیگر دس سے زائد لوگوں کے تھوک کے نمونے دوسرے لوگوں کے ہیں۔

اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے خبردی تھی کہ کورونا سے متاثرہ 26 سالہ   خاتون پانچ ماہ کی حاملہ ہونے کی بنا پر اُسے منی پال کستوربا میڈیکل کالج (کے ایم سی اسپتال) منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر اب ذرائع نے خبردی ہے کہ چونکہ مینگلورکے  وینلاک اسپتال میں کوویڈ ۔19 کی ایک خصوصی  یونٹ قائم کی گئی ہے اور وہاں کورونا سے متاثرہ  لوگوں کے لئے بہترین سہولیات دستیاب ہیں، اس بنا پر بھٹکل کے ذمہ داران حاملہ خاتون کو منی پال کے بجائے مینگلور وینلاک اسپتال شفٹ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں،  توقع ہے کہ کل جمعرات تک اس تعلق سے  واضح ہوگا کہ خاتون کو کہاں شفٹ کیا جارہا ہے۔فی الحال خاتون بھٹکل سرکاری اسپتال میں ہی ایسولیشن میں ہے۔

ذرائع کی مانیں تو بھٹکل سے کورونا کا تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد  ضلعی انتظامیہ پھر ایک بار اپنی پوری توجہ بھٹکل پر دے رہی ہے اور ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں کہ  کورونا پر کسی بھی طرح قابو پایا جاسکے۔ کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے بھٹکل میں میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جاکر سروے کررہی تھیں مگر غالباً  راحت کی خبریں موصول ہونے کے بعد سروے کا کام سرد پڑ گیا تھا مگر اب  خبر ملی ہے کہ  ڈپٹی کمشنر نے  میڈیکل ٹیموں کو بھٹکل میں چوکس کردیا ہے اور گھر گھر جاکر سروے کرنے  کا کام مکمل کرنے کی  ذمہ داری سونپی  ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ آج بدھ کو13 میڈیکل ٹیموں نے جملہ  106 مکانات پہنچ کر معلومات جمع کی  ہیں مگر راحت کی خبر یہ ہے کہ  کسی کو بھی بخار، کھانسی یا گلے میں درد وغیرہ کی  شکایت ہونے کی کوئی  رپورٹ  نہیں ہے۔ اب بھٹکل  کے مزید پچاس مکانوں کا سروے باقی ہے جہاں کل جمعرات کو سروے ہوگا اس طرح کل ہی  سروے کا کام مکمل کیا جائے گا۔

تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد  بھٹکل میں لاک ڈاون میں بھی سختی برتی جارہی ہے، خبر ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت، تحصیلدار مسٹر کوٹرولّی  اور ڈی وائی ایس پی گوتم خود اپنے ہاتھوں میں ڈنڈا لے کر سرکل،  اولڈ بس اسٹائنڈ اور مدینہ کالونی میں کھڑے ہورہے ہیں اور غیر ضروری طور پر راستوں پر گذرنے والوں کی گاڑیاں  ضبط کررہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اب تک قریب سو گاڑیوں کو ضبط کیا جاچکا ہے جس میں بائک اور کاریں بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...