کرناٹک میں کانگریس حکومت کے 100 دن مکمل

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2023, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/اگست (اایس او نیوز/ایجنسی ) کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے انتخابات میں عوام نے کانگریس کو اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ریاست میں آئی تبدیلی محبت کی جیت اور نفرت کی شکست رہی۔ ریاست میں ہوئی اس بڑی تبدیلی کے بعد یہ دیکھا جارہا ہے کہ عوام امن و سکون کی سانسیں لے رہی ہے۔ ایسا ماحول جس میں فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہے جو کہ گزشتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے برپا کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کانگریس حکومت کے دوران انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا انہیں نافذ کرنے کو بڑی کامیابی مانا جارہا ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کانگریس کے ایم ایل سی و کانگریس ورکنگ پریسیڈنٹ سلیم احمد نے کہا کہ ایک طرف حکومت اپنی کامیابیوں کو گنا رہی ہے، اسی دوران یہ بھی دیکھا جارہا یے کہ مورل پولیسنگ پر مکمل طور پر شکنجا نہیں کسا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے چند علاقوں میں مورل پولیسنگ کے کیسز درج ہوئے ہیں اور اب چند سماج دشمن عناصر کی جانب سے نفرتی بیانات دیتے دیکھا گیا ہے اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان نفرت پھیلانے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ اقلیتی امور پر ایک مختصر نظر ڈالنے پر یہ بات واضح ہوکر سامنے آتی ہے کہ اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد خان کی جانب سے صرف بیانات ہی دئے گئے ہیں۔ محکمہ اقلیتی کے مختلف ونگز جیسے اقلیتی کمیشن ، ڈائریکٹریٹ آف مائنارٹیز، مائنارٹیز ڈیولپمینٹ کارپوریشن اور اردو اکیڈمی کو اب تک بحال نہیں کیا گیا ہے۔

اس سوال کے تعلق سے کانگریس قائدین نے کہا کہ ہم نے بمشکل حکومت کے تقریباً 3 ماہ مکمل کئے ہیں اور اقلیتی امور کے سلسلے میں کام جاری ہے اور بہت جلد اس معاملے پر توجہ دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...