یوپی کے مئو میں رسوئی گیس سلینڈر پھٹ جانے کے بعد عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 11:47 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مئو،14؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے مئو میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث محمد آباد کوتوالی کے علاقہ لاحد پورگاؤں میں دومنزلہ مکان منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ یہاں 12 زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچنے والی پولیس اورفائربریگیڈ کی ٹیم بچاؤ اورامدادی کاموں میں مصروف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگرافراد بھی علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گھر میں قریب دو درجن افراد موجود تھے۔ فی الحال امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

اترپردیش کے مئو میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث محمد آباد کوتوالی کے علاقہ لاحد پورگاؤں میں دومنزلہ مکان منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ یہاں 12 زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچنے والی پولیس اورفائربریگیڈ کی ٹیم بچاؤ اورامدادی کاموں میں مصروف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگرافراد بھی علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گھر میں قریب دو درجن افراد موجود تھے۔ فی الحال امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔