ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

اڈپی : مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

Sat, 30 May 2026 21:29:16    S O News
اڈپی : مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

اُڈپی، 30 / مئی (ایس او نیوز) اُڈپی ضلع کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 30 مئی کو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا، جس میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر میں واقع ضلع کانگریس کے دفتر سےاحتجاجی مارچ  شروع ہوا اور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا جوڈوکٹے پر اختتام پذیر ہوا ۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حکمرانی میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے عوام کو متاثر کرنے والے کئی مسائل پر جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور NEET امتحان میں مبینہ گھوٹالہ کو خصوصی نشانے پر لیا گیا۔ 
    
کانگریس قائدین نے مرکزی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے اور مبینہ بدانتظامی اور شفافیت کی کمی کے ذریعہ طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔

جب مظاہرین نے جوڈوکٹے میں اپنے مظاہرے کو تیز کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے مداخلت کی اور کئی کانگریسی کارکنوں اور رہنماؤں کو تحویل میں لے لیا۔  بعد ازاں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پرتحویل میں لیے گئے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔


Share: