گنگولی، 19 / مارچ (ایس او نیوز) ممنوعہ لائٹ فشنگ طریقے سے مچھلیوں کا شکار کرنے کے الزام میں گنگولی بندرگاہ پر افسران نے تین کشتیوں پر جرمانہ لگایا ۔
بتایا جاتا ہے غیر قانونی انداز میں ماہی گیری کے خلاف خصوصی کارروائی کی گئی جس کے دوران اڈپی ڈسٹرکٹ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز نے افسران کو تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد تین کشتیوں کے مالکان پر جملہ 16 ہزار روپے جرمانہ لگایا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ بندرگاہ کے معائنے کے موقع پر ایک اور کشتی میں لائٹ فشنگ کے لئے جنریٹر لگا ہوا پایا گیا ۔ جنریٹر اور لائٹ فشنگ کا سامان کشتی پر سے ہٹاتے ہوئے کشتی کے مالک پر پانچ ہزار روپے جرمانہ لگایا گیا۔
مچھلیوں کے شکار کے لئے لائٹ فشنگ اور بُل ٹرالنگ جیسے ممنوعہ طریقوں پر روک تھام کے لئے محکمہ ماہی گیری اور کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کا مشترکہ فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔ یہ ٹیم قانون کے نفاذ کے لئے ملپے اور گنگولی کی بندرگاہوں پر مسلسل نگرانی اور معائنہ کر رہی ہے ۔