Tue, 20 May 2025 17:54:32
حالیہ موسلا دھار بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بنگلورو کے مختلف متاثرہ علاقوں کا مختصر دورہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ ہونے کے باعث محدود علاقوں کا ہی معائنہ ممکن ہوسکا۔
View more
Mon, 19 May 2025 17:19:27
کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش نے شہر میں تباہی مچادی ہے۔ پیر کی صبح مشرقی بینگلور کے مہادیوپورا علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شدید بارش کے دوران ایک کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ متوفیہ کی شناخت یادگیر کی رہائشی اور بینگلور میں گھریلو ملازمت انجام دینے والی ششی کلا کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sun, 18 May 2025 20:17:49
ریاستی حکومت کرناٹک میں ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے فیصلے میں محتاط رویہ اپنا رہی ہے اور امکان ہے کہ سوشیواکنامک اینڈ ایجوکیشنل سروے پر بحث کو اس وقت تک مؤخر کیا جائے گا جب تک اندرونی ریزرویشن (ایس سی) سے متعلق سروے مکمل نہ ہو جائے۔ اس سروے کو عام طور پر ذات مردم شماری کے نام سے جانا جاتا ہے۔
View more
Sun, 18 May 2025 17:22:18
شہر میں ہفتہ کی شام سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ سنیچر رات کو ہوئی شدید بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام متاثر رہا ، جبکہ کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے سے بھی عوام کے لئے مسائل پیدا ہو گئے ۔ متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے سے برقی سربراہی منقطع ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں،
View more
Sun, 18 May 2025 13:01:37
شہر کے سنتی بستواڑ علاقے کی مسجد میں رات کی تاریکی میں شرپسند عناصر کے ذریعے قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد بیلگام میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ تاہم، مقامی مسلم نوجوانوں نے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحول کو پرامن رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
View more
Thu, 15 May 2025 12:45:46
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ودھان سودھا میں منعقدہ ریاستی سطح کی دشا کمیٹی میٹنگ میں مرکز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے مرکز کی جانب سے ریاست کو منظور شدہ 22,758 کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے صرف 18,561 کروڑ روپے ہی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 4,195 کروڑ روپے کی ادائیگی اب تک زیر التواء ہے۔
View more
Wed, 14 May 2025 19:57:47
بنگلور وکے کئی علاقوں میں منگل کی شام شدید آندھی، ژالہ باری اور بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔
View more
Tue, 13 May 2025 12:37:50
بیلگام تعلقہ کے سانتی بستو واڈ گاؤں میں زیر تعمیر مسجد کی نچلی منزل میں رکھے گئے قرآنِ کریم اور دو حدیث کی کتابوں کو نامعلوم شرپسندوں نے چُرا کر قریبی کھیت میں لے جا کر نذرِ آتش کر دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے خلاف پیر کی شام ہزاروں مسلمانوں نے رانی چنمّا سرکل پر جمع ہو کر زبردست احتجاج کیا اور فوری طور پر مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 12 May 2025 21:17:07
سرکاری آئل کمپنی سے ریٹائر ہونے والا ایک 60 سالہ شخص سرمایہ کاری کے نام پر سائبر فراڈ کا شکار ہوگیا اور اپنی زندگی بھر کی کمائی کی پونجی ایک کروڑ روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy