Thu, 27 Sep 2018 12:06:22
سپریم کورٹ میں آج ایڈلٹری یعنی غیر ازدواجی تعلقات پر فیصلہ سنایا گیا۔ مرد اور عورت کے غیر ازدواجی تعلقات سے وابستہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ-497 پر سپریم کورٹ کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 11:31:42
اسدالدین اویسی کی صدارت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تین طلاق پر مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس آرڈیننس کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈروارث پٹھان نے عرضی دائرکرکے آرڈیننس کی مدت پرسوال اٹھائے ہیں۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 11:11:57
ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے لئے ہوئے دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ان کا خواب چکنا چور کردیا. بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے 240 رنوں کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ لیکن فتح نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 11:03:25
بابری مسجد زمین کے مالکانہ حق سے متعلق ایک معاملے پرسپریم کورٹ جمعرات کو اہم فیصلہ سنا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ متنازعہ زمین سے سیدھا جڑا ہوا ہے تونہیں، لیکن اس کا پورے معاملے پربڑا اثرپڑسکتا ہے۔ دراصل چیف جسٹس کی سربراہی میں چلنے والے بابری مسجد مقدمہ کی سماعت کا فیصلہ آج دوبجے آنا ہے۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 18:58:18
مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام محمد فیض خان کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی اورملک میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے پد یاتراشروع کیا گیا ہے ۔جو اب تک پندرہ مہینے میں 8000کلو میٹر کا سفر طے کر چکی ہے ۔ جس کا نام گو سیوا سدبھاونا پد یاترا دیا گیا ہے۔اس پد یاترا کے پہلے مرحلے کا اختتام 28ستمبر2018 کو ہوگا اور اگلے مرحلے کا آغاز (کنیاکماری سے امرتسر تک) کی شروعات ہوگی
View more
Wed, 26 Sep 2018 18:53:02
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر بادشاہ خان نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل اسٹیشن کرنے کی منظوری کی مذمت کی۔ بادشاہ خان نے کہا کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو ان کے معتدل رویے کی وجہ سے ملک کے ہر طبقہ میں مقبولیت حاصل تھی
View more
Wed, 26 Sep 2018 18:32:51
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آھار پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا بدھ کو خیر مقدم کیا اور اسے لوگوں کی جیت قرار دیا۔ میلان، اٹلی کی سرکاری دورے پر گئیں ممتا نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 18:28:27
گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا نے مودی حکومت پر انتخاب سے قبل کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں اس حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے بی جے پی مخالف تمام جماعتوں کا بغیر شرط حمایت کریں گے۔واگھیلا نے کہا کہ میں کسی ایک پارٹی سے نہیں ہوں، اب میں صرف بی جے پی مخالف ہوں
View more
Wed, 26 Sep 2018 18:23:10
اقوام متحدہ کے اعانتی مشن برائے افغانستان کی ابتدائی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ اتوار کے روز صوبۂ میدان وردک میں ہونے والے فضائی حملے میں 12 شہری ہلاک ہوئے، جو کارروائی سرکاری افواج نے کی تھی۔ ادارے کی جانب سے منگل کے روز کابل میں جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی 23 ستمبر کو میدان وردک کے جگھاتو ضلعے میں ملا حافظ نامی گاؤں میں کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy