Sun, 07 Oct 2018 11:22:03
سینئر کانگریس قائد رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن پر اس کی پریس کانفرنس میں تاخیر کے لئے دباؤڈالا تاکہ وہ راجستھان میں پہلے سے طے ریالی سے خطاب کرسکیں
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:08:14
فوج کے ایک سینئرافسرنے ہفتہ کو کہا کہ تقریباً 300 دہشت گرد کشمیر وادی میں سرگرم ہیں جبکہ 250 سے زیادہ دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کرنے کے فراق میں ہیں۔ فوج کے 15 ویں کو کنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کہا کہ 250 سے زیادہ دہشت گرد سرزمین ہند میں دراندازی کرنے کی فراق میں ہیں۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:03:40
مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کو لے کر سماجوادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے صاف کر دیا ہےکہ وہ کانگریس کا مزید انتظار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ مدھیہ پریش میں گونڈوانا گڑتنترا پارٹی اور بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بھی گونڈوانا گڑتنرا پارٹی سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ بی ایس پی سے بھی بات کریں گے۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 10:50:08
جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمیں ہر حال میں تسلیم ہوگا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ بابری مسجد کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لئے ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس کا فیصلہ ہمارے لئے قابل قبول ہو گا۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 10:36:50
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اورمیزورم میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن نے چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اس کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔
View more
Sat, 06 Oct 2018 19:05:27
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ 'القدس بریگیڈ' نے جماعت کے نو منتخب سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس بریگیڈ کے کارکنان فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔
View more
Sat, 06 Oct 2018 18:19:54
امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علاحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ کیری نے اْن سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی جن کے نتیجے میں جوہری معاہدے کو یقینی بنایا گیا۔کیری کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔
View more
Sat, 06 Oct 2018 18:11:39
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم سعودی قوم کے دفاع اور اس کی حفاظت کے لیے کسی سے مفت میں کچھ نہیں لیتے اور اپنے دفاع کے بدلے میں کسی کو کچھ دیں گے بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی ہیں۔ سعودی عرب امریکا سے اسلحہ مفت میں نہیں لیتا بلکہ اپنے پیسوں سے خریدتا ہے۔
View more
Sat, 06 Oct 2018 17:47:54
ایک غیر سرکاری ادارے جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال جتنے افراد کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy