Tue, 19 Nov 2019 18:02:31
العربیہ کے مطابق:’اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے اپنی نئی رپورٹ میں ایران کی جانب سے چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے 130 میٹرک ٹن بھاری پن جمع کر لیا ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 18:00:01
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بندر بن عبداللہ بن فرحان آج منگل کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیسکو UNESCO کے مرکز میں سعودی ثقافتی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد عالمی ثقافتی تبادلے کی مضبوطی، قومی ورثے کا تحفظ اور منتقلی اور ثقافتی ماحول کی ترقی ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:54:37
دبئی کی فضائی کمپنی Emirates کے چیف ایگزیکٹو اور گروپ کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کا کہنا ہے کہA350 ماڈل کے نئے طیارے جدید ٹکنالوجی کے حامل ہیں ،،، یہ طیارے دور دراز منزلوں کے سلسلے میں کام آ سکتے ہیں جن کے لیے مسلسل پرواز کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:52:18
سعودی عرب کے ہیومن رائٹس کمیشن نے نسلی امتیاز کو کو جرم قرار دینے والے قانون کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کا قانون انسانی مساوات،انسانی حقوق کے احترام، بنیادی شہری آزادیوں روا داری اور قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:48:51
سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے کہ اْن کی وزارت نے 68 منصوبوں کو اختتام تک پہنچایا ہے جن پر گذشتہ چند ماہ کے دوران کام کیا گیا۔ اس وقت نجی سیکٹر کے کام آنے والے 32 منصوبوں کے آغاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:43:24
لیبیا میں (فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی) فوج نے منگل کو علی الصبح بتایا ہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز فوجی سواریاں اور بکتربند گاڑیاں لے کر وفاق کی حکومت کے زیر کنٹرول شہر مصراتہ کی بندرگاہ پہنچا۔ یہ ساز و سامان لیبیا کی سیکورٹی کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:38:03
اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ کے اوپر 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ اس کاانکشاف العربیہ ڈاٹ کام نے کیا ہے۔ اس دوران مقبوضہ گولان اور بالائی الجلیل میں یہودی آباد کاروں کی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ مذکورہ راکٹوں کو اسرائیلی فوج کے دفاعی نظام آئرن ٹومب کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:33:54
امریکہ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلبہ کی تعداد میں مسلسل تیسرے برس بھی کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی تدریس کے امریکی ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 میں امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طالب علموں کے داخلوں میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اس سے پہلے 2017 میں یہ کمی تین فیصد اور 2016 میں سات فیصد رہی۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 17:26:01
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی حساس معلومات واٹس ایپ اور ایسی دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے شئیر نہ کی جائیں۔ یہ ایڈوائزری پاکستان میں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی کمپنی این ایس او کی جانب سے فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے حساس معلومات چوری کیے جانے کی اطلاعات پر جاری کی گئی ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، اسرائیل کی سائبر انٹیلی جنس کم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy